محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری سے پچھلے چند مہینوں سےمنسلک ہوں اور عبقری کے توسط سے ہی میں آپ کے درس روحانیت وامن میں ہر جمعرات شرکت کرتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب! درس میں شرکت کی وجہ سے مجھ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ میرے خیالات‘ الفاظ سب بدل گئے ہیں‘ میں حیران ہوتی ہوں کہ میں وہی (س) ہوں‘ جو ہر وقت بے انتہا اور بے وجہ ہنستی رہتی تھی‘ جس کا گانوں کے بغیر گزارا نہیں تھا‘ آج اگر گانوں کی آواز کان میں پڑجائے تو کانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ نماز تو میں کافی سالوں سے پڑھ رہی ہوں لیکن اب لگتا ہے کہ جتنی بھی نمازیں پڑھی صرف اشارے کرتی رہی اب سمجھ آیا ہے کہ نماز کیا ہوتی ہے‘ خدا سے مانگنا کیا ہوتا ہے‘ کیسے مانگتے ہیں‘ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کیا ہوتی ہے۔یہ سب درس روحانیت و امن میں شرکت کی وجہ سے ہوا کہ میں اتنی بدل گئی ہوں۔(س،ا)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں