محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امتحان سے 4 ماہ پہلے اکیڈمی جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس سے میری ٹانگ کی ہڈی فیکچر ہوگئی‘ مجھے ٹھیک ہونے میں تقریباً تین ماہ لگے ان دنوں میں میں نے اپنی پڑھائی کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی‘ جب کچھ چلنے کے قابل ہوا تو میرے امتحان سر پر تھے اور میری تیاری کچھ بھی نہ تھی‘ حتیٰ کہ میرے کچھ اساتذہ نے کہہ دیا کہ تم اس دفعہ پیپرز نہ دو تمہارا سال ضائع ہوچکا تم اگلے سال کیلئے تیاری شروع کردو۔لیکن میرے ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ تم پیپرز دو اور میرے ساتھ ہر جمعرات درس روحانیت و امن سننے چلا کرو اور درس کے بعد دعا کرو اللہ کرم کردے گا‘میں نےدن رات ایک کرکے تیاری کی اورساتھ میں ہرجمعرات درس سننے جاتا اور دعا کرتا‘ پیپرز آئے گزرگئے‘ لیکن جب رزلٹ آیا تو میں کیا سب حیران رہ گئے کیونکہ میری پوزیشن فرسٹ تھی۔(محمداحمد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں