پچھلے دنوں ہم کچھ دوست آپس میں بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ اچانک ہمارے ایک ساتھی نے ہمیں ایک انوکھی بات بتائی کہ ہم جو ایک دوسرے پر سلامتی بھیجتے ہیں‘ اس سے شیطان کو کتنی اذیت پہنچتی ہے میرا ایک ساتھی ہے اس کو ہر کسی کو سلام کرنے کی عادت ہے‘ چھوٹا بڑا‘ امیر ‘ غریب سب کو سلام کرتا ہے‘ میں ایک دن نماز کیلئے آرہا تھا کہ ایک بزرگ سفید رنگ کے کپڑے اور سفید رنگ کی ڈاڑھی لاٹھی لٹکائے آرہا تھا‘ ساتھی کہنے لگا میں نے اس بابا کو کہا السلام علیکم ۔بابا نے مجھے بہت بُرا بھلا کہا‘ کہنے لگا تو ہر کسی کو سلام کرتا رہتا ہے‘ ایسا نہ کیا کر۔ ساتھی بولا ‘ مجھے بہت بُرا لگا‘دل اُداس ہوگیا کہ ایسےبزرگ صفت انسان نے مجھے جھڑک دیا ہے‘ اب کسی کو بھی سلام نہیں کروں گا‘ پھر میرے دل میں خیال آیا کوئی مسلمان تو ایسا نہیں کرسکتا‘ پھر میں نے جیسے ہی لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ پڑھا تو وہ بوڑھا ایک دم غائب ہوگیا۔ دوست بولا پھرمیری سمجھ میں بات آئی یہ شیطان تھا اور مجھے میرے اس عمل سے ہٹانا چاہتا ہے۔ (محمداشتیاق احمد اعوان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں