میں کھانے‘ پینے حتیٰ کہ سادے پانی پر ہمیشہ 21 بار یَاسَلَامُ دم کرتی ہوں الحمدللہ بیماری سے کملایا ہوا چہرہ کھل اٹھا ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا و آخرت کی بھلائیاں خیریں سعادتیں عطا کرے اور آپ کو طویل عمر صحت و تندرستی کے ساتھ عطا ہو۔ آمین ثم آمین۔ رسالہ عبقری بہت ہی اچھا جارہا ہے۔ سارے مضامین ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو نمبر لے گیا ہے۔ رسالے کو چار چاند لگانے میں اس کا بڑا ہاتھ ہے۔ مجھے یہ مضمون سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کی تمام اقساط کو میں بار بار یوں دہراتی ہوں جیسے کوئی سبق یاد کرتا ہو۔ ہر قسط میں کائنات کے راز اور روحانی دنیا کے انوکھے اور اچھوتے راز پنہاں ہیں۔ اس مضمون کا ایک فائدہ تو یہ بھی ہے کہ جنات کی دنیا کا بھی پتا چلتا ہے۔ نیز عملیات بھی یقیناً پرتاثیر ہی ہوتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! جنات کا پیدائشی دوست قسط نمبر 27 نومبر کے شمارہ میں یَاسَلَامُ کا ایک عمل ہے جو ایک بوڑھے جن نے بتایا ہے۔ میں نے یہ عمل اپنایا ہوا ہے اور خوب فائدہ بھی پایا ہے۔ میں کھانے‘ پینے حتیٰ کہ سادے پانی پر ہمیشہ 21 بار یَاسَلَامُ دم کرتی ہوں الحمدللہ بیماری سے کملایا ہوا چہرہ کھل اٹھا ہے۔ دوائی پر بھی دم کرتی ہوں نیز کسی اہم کام کو کرنے سے پہلے بھی مقررہ مقدارپڑھتی ہوں۔ برکت ہی دیکھی ہے۔ ماشاء اللہ۔ وہ عمل خاص یہ ہے:۔
جس کھانے سے پہلے اکیس دفعہ یَاسَلاَمُ پڑھ لیا جائے یا دوائی کھانے سے یا کھانا کھانے سے پہلے یا کسی سفر سے پہلے یا کسی کام سے پہلے یا کسی مہم سے پہلے یا کسی مقصد سے پہلے تووہ کھانا شفاء اور صحت بن کر‘ وہ دوائی شفاء و صحت حتیٰ کہ بہت جلد وہ دوائی چھوٹ کر مکمل شفاء یابی ہوجاتی ہے اور جس مہم میں جائے‘ جس مقصد کیلئے جائے وہاں کی تکلیفوں سے دور ہوکر خیریں اس کا مقدر ہوجاتی ہیں اور برکتیں اور رحمتیں اس کے قدم چومتی ہیں، گھر کے جھگڑے کے دوران پڑھا جائے گھر کے جھگڑے ختم ہوجاتے ہیں۔درج بالا وظائف نے میری زندگی بہت خوشگوار بنا دی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں