Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

شدید خوف

خواب: یہ خواب میں نے رات کے آخری پہر میں دیکھا کہ ایک گھنا جنگل ہے اور میں اس میں سے گزررہا ہوں جب میں جنگل کے عین درمیان پہنچتا ہوں تو مجھے شدید خوف محسوس ہوتا ہے اور میں جنگل سے واپس آنے لگتا ہوں۔ راستے میں مجھے دو کتوں نے گھیررکھا ہے۔ میں ان کو بھگانے کی کوشش کرتا ہوں مگر وہ مسلسل میرے پیچھے آرہے ہیں۔ میں ان کی طرف پتھر پھینکتا ہوں تو ان میں سے ایک بھاگ جاتا ہے اور دوسرا اسی طرح میرے پیچھے آتا ہے۔ پھر پاس ہی مردہ جانور کی ایک ہڈی پڑی ہوتی ہے۔ وہ ہڈی میں کتے کے سر پر دے مارتا ہوں جس سے وہ بیہوش ہوجاتا ہے اور میں بھاگ جاتا ہوں۔ راستے میں ایک آدمی پوچھتا ہے کہ کہاں جارہے ہو؟ میں اس سے کہتا ہوں کہ کالج جانا ہے وہ کہتا ہے کہ کالج کا راستہ اس طرف ہے۔ میں اسی طرف چلنا شروع کرتا ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عبدالماجد‘ شیخوپورہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی مشکل صورت حال میں آپ کے الجھنے کا اندیشہ ہے تاہم نیک اعمال کی پابندی کریں اور نیک لوگوں کے مشورے سے اپنی زندگی کا راستہ متعین کریں۔ انشاء اللہ ہر پریشانی سے نکلنے کی سبیل نکلتی رہے گی۔

غیبی مدد

خواب: میں ایک دن اپنے محلے میں نالے کی صفائی کررہا تھا۔ میں اکیلا تھا اور میں گھر سے نالے تک کی صفائی کی۔ اچانک میرے والد آگئے جو فوت ہوچکے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی تھا ان دونوں نے میرے کام میں بڑی مدد کی۔ (راشد‘ پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی غیبی مدد ہونے کا اشارہ ہے اور انشاء اللہ گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگی۔ آپ ہر نماز کے بعد کم از کم دس بار استغفار پڑھ لیا کریں۔

کامیابی ملنے کی نوید

خواب: میں آج کل صبح فجر کی نماز کے بعد سورۂ مریم کی تلاوت کرتی ہوں۔ ایک دن میں تلاوت کرکے سوئی تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم سب لوگ ہسپتال میں ہیں۔ میری گود میں میرا نوزائیدہ بچہ ہے۔ میرے ساتھ ایک بڑے عمر کی عورت کھڑی ہے۔ (میں اسے اپنی ساس سمجھتی ہوں حالانکہ میں ایک غیرشادی شدہ لڑکی ہوں) وہ عورت بچہ مجھ سے لے کر ایک شیشے کے ڈبے میں لٹا دیتی ہے تاکہ بچہ کو گرم پانی سے نہلایا جاسکے۔ میرے پیچھے گھر کے اور لوگ بھی کھڑے ہیں مگر مجھے معلوم نہیں کہ کون کون ہیں؟ نہلانے کے بعد وہ عورت بچہ کو کپڑے میں لپیٹ کر نکالتی ہے اور میں اس کو اپنی گود میں لے لیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ یہ تو لڑکا ہے۔ پیچھے سے شکرالحمدللہ کی آواز آتی ہے۔ (مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے شوہر کی آواز ہے) وہ بچہ آنکھ کھول کر مجھے دیکھتا ہے اور مسکراتا ہے۔ میں بہت خوش ہوتی ہوں۔ بچہ بہت چلبلا سا لگتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ یہ بہت ذہین بچہ ہوگا۔ اس کے بعد شاید میرے والد اسے اپنی گود میں لے لیتے ہیں۔ کچھ دیر بعد بچہ میرے پاس ہوتا ہے۔ وہ پیشاب کرنے کیلئے کہتا ہے میں حیرت اور خوشی سے اپنی چھوٹی بہن سے کہتی ہوں کہ اتنا چھوٹا سا بچہ بول بھی سکتا ہے اس کے بعد میں اسے واش روم لے جاکر پیشاب کراتی ہوں اور اسے اپنی چھوٹی بہن کی گود میں دے دیتی ہوں۔ (رابعہ‘ گھوٹکی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی ایسے کام میں بہت ہی اچھی کامیابی ملنے کا اشارہ ہے جس میں آپ کو کامیابی کا انتظار تھا۔ آپ ہر نماز کے بعد اکیس بار یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

والدہ جہاز اڑاتی ہیں

خواب: میں نے دیکھا کہ میری والدہ اور میں سفر میں ہیں۔ میں ایک عمارت کی راہداری میں سیڑھیاں (دو یا چار) اترتے ہوئے کسی سے پوچھ رہا ہوں کہ سعودی عرب یا مکہ کی سمت کون سی ہے۔ میرے پاس اپنا ہوائی جہاز ہے مگرمیںراستے میں اترنے پر مجبور ہوگیاہوں کیونکہ مجھے سمت کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ اس آدمی نے شاید مغرب کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ شاید وہاں ہے کیونکہ سورج وہاں ڈوب رہا ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ میری والدہ جہاز اڑا رہی ہیں۔ میںان کے ساتھ بیٹھا ہوں اور جہاز صرف 5یا 6 فٹ اوپر زمین سے اُڑ رہا ہے بلکہ ہم لوگوں کے سروں کے اوپر سے گزر رہے ہیں کہ اچانک میں نے دیکھا ایک آدمی جس کا قد جو دوسروں سے لمبا تھا وہ سامنے سے آرہا ہے پھر میں والدہ سے کہتا ہوں کہ جہاز کا اسٹیرنگ اوپر کریں‘ تو جہاز آسمان کی طرف بلند ہوجاتا ہے اور ہم تیزی سے آسمان کی طرف بلند ہورہے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ماجد‘ خانیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ اس وقت آپ دنیاوی جھمیلوں میں سخت الجھے ہوئے ہیں اگر کچھ وقت نکال کر اللہ کی عبادت میں صرف کریں تو انشاء اللہ روحانی ترقیاں نصیب ہوں گی۔ آپ فی الوقت کثرت سے استغفار پڑھا کریں۔

دو کعبہ شریف

خواب: میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ حج ادا کرنے گیاہوں۔ میں چند لوگوں کے ساتھ مسجد حرام کے اوپر والی منزل پر کھڑا ہوں۔ پھر وہاں سے ہم لوگ اُتر جاتے ہیں۔ منظر بدلتا ہے اور اب میں ایک باغ میں ہوں وہاں بھی ایک اور بیت اللہ نظر آرہا ہے۔ اصلی کعبہ بھی جانے کسی وجہ سے میری نظروں میں ہی ہے۔ اب اوپر سے پتہ نہیں کوئی چیز یا کوئی بندہ کچھ ایسا کرتا ہے کہ باغ والا بیت اللہ منظر عام سے ہٹ جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں کعبہ شریف کے گرد لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔ (محمد وحید‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی طرف اشارہ ہے جن لوگوں نے دنیا ہی کو اپنی زندگی کا محور بنایا ہوا ہے تو بالآخر دنیا فنا ہوجائے گی لیکن اللہ کا گھر بہرحال قائم رہے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی اللہ والے متبع شریعت بزرگ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمالیں اور جب تک ایسا ممکن نہ ہو تو اپنی کتابوں اور نیک لوگوں کی تصنیفات کا مطالعہ اپنے معمول میں رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 010 reviews.