میرا بیٹا محمد پیدائش سے بیمار رہتا تھا اور آئے دن اس کو کھانسی اور زکام لگ جاتا تھا۔ ڈاکٹروں کو چیک کرایا انہوں نے کہا کہ اس کو الرجی ہے اور یہ دس سال کی عمر میں خودبخود ٹھیک ہوجائے گا‘ لہٰذا آپ الرجی کی دوائی مستقل لے کر گھر رکھ لیں اور یہ دوائی مستقل دیں۔ عبقری میں ایک نسخہ ٹانسلز کیلئے آیا۔ قسط شیریں 100 گرام اور شہد 300 گرام کوملالیں اور ایک چمچ صبح و شام دیں۔ میں نے وہ بنایا اور اپنے بیٹے کو تقریباً ایک ماہ دیا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے اس کے بعد وہ سردی میں باہر پھرتا ہے‘ کھیلتا ہے اور برف بھی کھاتاہے لیکن اس کے بعد وہ ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے اور اس کی قوت مدافعت بھی ٹھیک ہوگئی ہے۔ (عمرحبیب بلوچ‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں