Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں كا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

نسبت جلد طے ہوجائے

میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ہماری نسبت جلدازجلد طے ہوجائے۔ اس امر میں میری والدہ راضی ہیں لیکن لڑکے کے گھر والے رضامند نہیں ہیں۔ فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے میرے علاوہ والدہ بھی پریشان ہیں‘ اس لیے کہ ہمارے خاندان والوں کا بھی والدہ پر دباؤ ہے‘ رکاوٹوںکو دور کرنے کیلئے کوئی بابرکت اسم الٰہی تجویز فرمائیں۔ (کوثر جبیں‘ لاہور)
جواب: روزانہ رات کو سونے سے پہلے سو بار یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِا لْخَیْرِ یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کریں۔ چالیس روز تک وظیفے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا توکل و بھروسہ رکھیں کہ وہ جو کچھ کرتا ہے خیر کرتا ہے اور اس سے خیر کی دعا کریں۔

خواہش قربان

میری شادی کچھ عرصہ قبل دور کے رشتہ داروں میں ہوئی۔ یہ شادی والدین کی مرضی سے ہوئی۔ میں نے والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنی پسند کو ان کی خواہش پر قربان کردیا لیکن میں یہ دیکھتا ہوں کہ میرے اس فیصلے کو کسی بھی جگہ قدر واہمیت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ میری شریک حیات بہت کم میرے کہنے پر عمل کرتی ہے۔ میرے بار بار کہنے پر بھی میری کسی بات کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ میں نے کئی بار والدین کو اس بات سے آگاہ کیا ہے لیکن صورتحال جوں کی توں ہے۔ اگرچہ زبانی طور پر اعتماد اور یقین دہانیاں ہوتی ہیں لیکن عمل میں میری حیثیت کچھ بھی نہیں ہوتی۔ ان باتوں کی وجہ سے میرے دل میں شک سا پیدا ہوگیا ہے اور ذہنی دباؤ میں گرفتار ہوں۔ میں ان خیالات سے آزاد ہونا چاہتا ہوں اور کوئی قدم اب اٹھانا نہیں چاہتا جس سے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
جواب: آپ اس عاجز کا مشورہ قبول کرتے ہوئے چند باتوں پر عمل کریں۔ آپ نے جہاں والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنی پسندکو قربان کیا ہے تو اس کا دائرہ ذرا اور بڑھا دیں۔ آپ کے مزیدایثار سے نہ صرف اللہ تعالیٰ راضی و خوش ہوں گے بلکہ ازدواجی و خاندانی ماحول بھی خوشگوار ہوجائے گا۔ آپ لوگوں پر بہت زیادہ اپنی رائے یا فیصلے کا دباؤ نہ ڈالیں۔ اگر آپ کی بیگم صاحبہ یا والدین آپ کی بات کو قبول کرلیتے ہیںیا آپ کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی رائے کچھ اور ہے تو آپ اس کو قبول کرکے خوش دلی کے ساتھ ایثار کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ شک بدگمانی پر مبنی ہوتا ہے اور انسان بدگمانی کی وجہ سے بہت سی مشکلات اور تکالیف میںمبتلا ہوجاتا ہے جب آپ ان تمام باتوں پر عمل کریں گے اور خوش رہنے کا عزم کرلیں گے تو بہت جلد تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔ نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد اکتالیس بار یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اور اللہ تعالیٰ سے فضل و کرم کی دعا کیا کریں۔

برعکس نتیجہ

حالات ہمیشہ میرے خلاف رہتے ہیں جو بھی سوچتا اور کرتا ہوں نتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے اور ہر کام میں رکاوٹ رہتی ہے‘ یہی معاملہ معاشی معاملات میں بھی درپیش ہے ہر طرح کی کوشش کرلی ہے لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔ (ماجد‘ پشاور)
جواب: نماز عشاء اور نماز فجر کے بعد ایک تسبیح اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُکی پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ نوے دن تک یہ وظیفہ پڑھا جائے۔

دماغی صلاحیتوں کی نشوونما

میں کپڑے سینے کا کام کرتی ہوں‘ لیکن کوشش کے باوجود نتیجہ حسب منشا برآمد نہیں ہوتا۔ کبھی ذہن ماؤف ہوجاتا ہے اور کبھی لگتا ہے کہ مجھے کپڑا سینا بالکل نہیں آتا۔ فن و ہنر دماغ سے نکل جاتا ہے۔ کپڑے سامنے رکھے رہتے ہیںاور میں بیٹھی رہتی ہوں۔ دماغی صلاحیتوں کی نشوونما اور کارکردگی کیلئے کوئی طریقہ تجویز کردیں۔ (سائرہ‘ گجرات)
جواب: نماز فجر کے بعد ایک تسبیح یَاخَبِیْرُ یَااَللہُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں۔ رات کو کسی وقت اکتالیس بار رَبِّ یَسِّرْ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد فائدہ حاصل ہوجائے گا۔

عمل ترک کردیں

میں نے آپ کو جلدی مرض کے متعلق لکھا تھا جس کے جواب میں آپ نے یہ عمل بتایا تھا کہ حرف ’’ل‘‘ کو لکھ کر دس دس منٹ صبح و شام دیکھیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ مرض کا بہت جلد خاتمہ ہوگیا لیکن نشانات ابھی باقی ہیں۔ تین ماہ سے یہ عمل کررہی ہوں۔ کیا مزید جاری رکھوں۔ نیز نشانات کے متعلق کچھ بتائیں۔ (کوثر نورین‘ ساہیوال)
جواب: تین ماہ کے بعد عمل ترک کردیں۔ غذا میں رس دار پھل اور سبزیوں کا استعمال رکھیں۔ میتھی اور سوئے کا بھی استعمال کیا جائے۔ نشانات پر حسن و جمال کریم لگائیں‘ وقت گزرنے کے ساتھ مدہم پڑ کر ختم ہوجائیں گے۔

چھپکلی اور میرا خوف

مجھے چھپکلی سے بے حد ڈر محسوس ہوتا ہے‘ بار بار گھر میں چھت اور دیواروں کو دیکھتی رہتی ہوں اور اگر چھپکلی پر نظر پڑجائے تو بھاگنے پر مجبور ہوجاتی ہوں بلکہ گھر میں بیٹھنا میرے لیے سخت مشکل کا باعث بن جاتا ہے۔ گھر والے میرے اس طرز عمل سے سخت بیزار ہوگئے ہیں لیکن میں اپنے خوف پر قابو پانے میں قطعی ناکام ہوں۔ (حفیظاں‘ لاہور)
جواب: رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو آنکھیں بند کرکے گیارہ مرتبہ سورۂ کوثر اپنے قلب پر دم کریں۔ بعدازاں ذہن میں اپنا نام لیکر اس طرح کے جملے دہرائیں ’’ چھپکلی ایک بے ضرر جانور ہے‘ اس سے ڈرنا چھوڑو۔‘‘ یہ جملے متواتر دہراتی رہیں یہاں تک کہ نیند آجائے۔ مسلسل اس عمل کو رات کے وقت کرتی رہیں۔ یہا

معدے میں زخم

پانچ چھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا ہوں‘ بہت علاج کیا لیکن مستقل فائدہ نہ ہوا۔ بعض ڈاکٹر معدے میں زخم بتاتے ہیں۔ کھانے میں ذرا سی بے احتیاطی ہوجائے تو شدید درد ہوتا ہے اور دو دو دن تک تکلیف میں مبتلا رہتی ہوں۔ دو چھوٹے بچوں کی ماں ہوں اور اس تکلیف کی وجہ سے انہیں پوری توجہ نہیں دے پاتی۔ ( نرگس‘ فیصل آباد)
جواب: کسی اچھے معالج سے رجوع کریں تاکہ صحیح تشخیص ہوجائے۔ ویسے آثارو قرائن معدے میں زخم کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ اس مرض میں آپ کو مکمل پرہیز احتیاط کرنا لازمی ہے‘ ورنہ ذرا سی بے احتیاطی آگے چل کر زیادہ مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں اور تصور کریں کہ آسمان سے رنگین شعاعیں آپ کے اوپر برس رہی ہیں اور زبان سے ہُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً پڑھتی رہیں‘ یہاں تک کہ نیند آجائے انشاء اللہ علاج اور مذکورہ عمل سے آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔

کئی وظائف ایک ساتھ کرنے کانقصان

دو تین سالوں سے اپنے کسی کام کیلئے مختلف اسماء کا ورد کرتی رہی مثلاً یَااَللہُ، یَاعَزِیْزُ، یَاحَفِیْظُ، یَالَطِیْفُ کے علاوہ سورۂ یٰسین، سورۂ رحمن، سورۂ مزمل، دعائے گنج العرش کو بھی کثرت سے پڑھتی رہی۔ اس کے علاوہ جس نے جو بتایا اس کو بھی پڑھا لیکن میری خواہش تو پوری نہیں ہوئی بلکہ دیگر مسائل پیدا ہوگئے۔ حالت یہ ہے کہ مجھے ہروقت ذہنی پریشانی رہتی ہے اور طرح طرح کے برے خیالات ذہن میں آتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے خیالات کلمات کے بارے میں نہ صرف ذہن میں آتے ہیں بلکہ نظر بھی آتے ہیں جنہیں تحریر کرنا میرے بس میں نہیں‘ پہلے عبادت میں جی لگتا تھا اب بمشکل نماز ادا کرتی ہوں۔ دعا مانگتے وقت شدید گھبراہٹ ہوتی ہے۔ بہت زیادہ وہمی ہوگئی ہوں‘ گھر والے میری حالت کا مذاق اڑاتے ہیں‘ بعض اوقات رونا آجاتا ہے۔ (سلطانہ بیگم‘ کراچی)
جواب: اسماء وظائف کو کسی مجاز کی اجازت و نگرانی کے بغیر پڑھنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب آدمی کسی اسم کو مسلسل پڑھتا ہے تو اسم کی روشنی حرکت میں آجاتی ہے۔ اگر آدمی کا اعصابی نظام اس کا متحمل نہ ہو تو اعصابی شکست وریخت شروع ہوجاتی ہے نیز آدمی کی اغراض ناروا ہوں تو روشنی جو خیر کی تاثیر رکھتی ہے اس میں جلال پیدا ہوجاتا ہے۔ اس کا نتیجہ بھی اعصابی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔ آپ کے ذہنی مسائل کا حل یہ ہے کہ تمام وظائف جو آپ پڑھتی ہیں ترک کردیں۔ علی الصباح عمدہ قسم کی کھجور اور چند بادام کھالیا کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد معمول پر آجائیں گی۔

حادثات ہی حادثات

آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ یا تکلیف مجھے ہوجاتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل کرکٹ کی تیزرفتار گیند میرے منہ پر آلگی۔ ابھی اس کی تکلیف رفع نہیں ہوئی تھی کہ میرا پاؤں چوٹ کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ ابھی پاؤں ٹھیک ہوا تھا کہ ایک جگہ گرا اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ہڈی اس بُری طرح ٹوٹی کہ بمشکل عرصہ بعد جڑی۔ بعدازاں ٹانگ کے اوپری حصے میں درد شروع ہوگیا جو بڑھ کر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ گیا ہے‘ بیٹھ کر اٹھتا ہوں تو شدید کھچاؤ ہوتا ہے۔ تیز چلنا ممکن نہیں ہے درد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے بہت سے علاج کرائے ہیں معلوم نہیں میرے ساتھ مستقل کیا ہورہا ہے؟ (ساجدشہباز‘ گوجرخان)
جواب: آپ کسی معالج خصوصی سے رجوع کریں اس طرح کی تکلیف کئی وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہے مثلاً عرق النساء‘ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی خرابی وغیرہ‘ تشخیص اور طبی امتحان سے صحیح صورتحال سامنے آجائیگی اور علاج سے آپ کو صحت حاصل ہوجائیگی۔ دیگر باتیں ذہن میں نہ لائیں چلتے پھرتے اس بات کا خیال رکھیں کہ ذہن حاضر ہو کیونکہ بے خیالی کی وجہ سے بھی آدمی کو ماحول کا احساس کم ہوتا ہے اور حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان تمام باتوں کے لیےبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَااَللہُ یَاحَفِیْظُ یَارَحِیْمُ سو مرتبہ صبح کے وقت پانی پر دم کرکے پینا بہتر ثابت ہوگا۔

لوگوں کا رویہ

لوگوں کا رویہ میرے ساتھ استہزائی ہے ویسے میری جسمانی حالت اچھی نہیں ہے‘ قد لمبا ہے اور جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے‘ بصارت بھی کمزور ہے۔ ہر وقت لوگوں سے دور رہتا ہوں میرا کوئی دوست بھی نہیں ہے لوگوں میں میری کوئی عزت نہیں ہے غالباً زیادہ اکیلے رہنے سے میری طبیعت پر خیالات اور توہمات کا غلبہ ہوگیا ہے۔ مستقبل کا خیال آتا ہے تو ہر طرف اندھیرا نظر آتا ہے۔ (محمد جاوید‘ کراچی)
جواب: اگر آپ اسی طرح خیالات و تفکرات کا شکار رہے تو جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی قوتوں سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ دنیا میں طرح طرح کے لوگ ہیں اگر آپ سب کی باتوں کا اثر لیں گے تو کبھی بھرپور زندگی نہیں گزار سکتے۔ آپ معمول کی زندگی گزاریں اور کسی کی بات کا اثر نہ لیں۔ انشاء اللہ جب آپ ذہنی طور پر سکون سے آشنا ہوں گے تو جسمانی صحت کو بھی فائدہ ہوگا۔ غیرضروری تفکرات مایوسی اور اندیشوں نے آپ کو ہر طرف سے علیحدہ کردیا ہے۔ نماز پابندی سے ادا کریں اورنماز فجر اور نماز عشاء کے بعد مقام سجدہ پر نظریں جما کر زبان سے دس منٹ تک الٓمَّٓ اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ پڑھا کریں۔

سحر انگیز شخصیت

میری ایک ہمسائی میرے لیے سحر انگیز شخصیت رکھتی تھیں اب جب کہ وہ اس دنیا میں نہیں میرے اوپر اس واقعہ کا شدید اثر باقی ہے۔ رات کو اس کی پرانی باتیں یاد کرتی ہوںتو آنکھوں سے شدید آنسو بہنے لگتے ہیں کسی طرح اس بات کا اثر طبیعت سے دور نہیں ہوتا۔ (سونیا خان‘لاہور)
جواب: رات کو باوضو ہوکر سونے کیلئے لیٹیں اور سورۂ کوثر پڑھتی رہیں‘ یہاں تک کہ نیند آجائے چند ہفتوں میں شعور پر قائم نقش مدہم پڑجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 994 reviews.