محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے مراقبے کے بارے میں پڑھنے اور اسے جاننے کا شوق بہت پُرانا ہے اور یہ شوق اور بھی زیادہ بڑھ گیا جب میں نے اپنے پسندیدہ رسالے عبقری میں مراقبے کے بارے میں پڑھا۔ میں نے جب شروع میں مراقبہ کرنا شروع کیاتو توجہ بنتی ہی نہیں تھی مگر میں بھی ہارنے والا نہیں تھا‘ میں نے ہر روز بلاناغہ مراقبہ کرنا شروع کردیا اور دو دو گھنٹہ مراقبےمیں بیٹھا رہا۔ پھر آہستہ آہستہ میرا رابطہ بننا شروع ہوا اور میں نے مراقبے میں بہت بڑی بڑی بزرگ ہستیوں سے ملاقات کی۔ محترم حکیم صاحب ! ابھی پچھلے ماہ جو میں نے مراقبہ کیا اور اس میں میری جو کیفیت بنی وہ بہت ہی زبردست تھی۔ جب بھی نماز پڑھ کر مراقبہ میں بیٹھتا تو میں فوراً خانہ کعبہ کے سامنے چلا جاتا تھا اور وہاں نماز ادا کرتا ‘نماز کا ہر رکن صاف صاف خانہ کعبہ کے سامنے ہوتا۔یہ کیفیت مجھے ابھی تک نہیں بھولی۔(محمدسلیم انور‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں