محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنے مسائل کا ذکر آپ سے کیا تھا‘ آپ نے مجھے مسلسل درس میں شرکت کا فرمایا۔ درس میں آنے سے میرے اندر یہ تبدیلی پیدا ہوئی کہ اب میرا نمازوں میں دل لگنے لگا ہے اور تہجد کی پابندی ہوگئی ہے اور لمبی دعا مانگنے کو دل چاہتا ہے مگر اذان فجر ہوجاتی ہے یعنی دعا کا لطف آنے لگتا ہے اور اذان ہوجاتی ہے۔ مسجد میں بعض اوقات ایسی کیفیت ہوجاتی ہے کہ سجدہ میں اونچی اونچی آواز میں رونے کو دل کرتا ہے مگر ریا کا خوف ہوتا ہے اس لیے اونچی آوازیں نہیں نکالتا مگر یہ کیفیت کبھی کبھی حاصل ہوتی ہے۔ درس روحانیت و امن نے تو میری زندگی ہی بدل کر رکھی دی ہے۔ اللہ سے باتیں کرنا بہت اچھا لگتا ہے دل کرتا ہے گھنٹوں باتیں کروں اور دلی سکون حاصل کروں۔ (مقبول احمد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں