Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جو خود کو مٹائے گا ‘ وہ پائے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

مصروفیت کی عبادت پر فرشتوں کا اکرام: ایک اﷲ والے فرمانے لگے کہ ﷲ نے مجھے دکھایا کہ جب مصروف بندہ نفل پڑھتا ہے تو فرشتے اس کو چوم لیتے ہیں۔ اﷲ جل شانہٗ کے ہاں قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں اور جو قدم ا ﷲ کی محبت کے لئے اٹھتے ہیں، اﷲ کے نام سیکھنے کے لئے اٹھتے ہیں۔ اﷲ کے ہاں وہ قدم محبوب ہوتے ہیں او ر فرشتے ان قدموں کے نیچے پر بچھاتے ہیں اور جو بول بولے جاتے ہیں اﷲ پاک کے ہاں وہ بول محبوب ہوتے ہیں اس نیت سے آپ اس درس روحانیت و امن کی محفل میں آئے ہیں، آپ کا آنا مبارک، ہاں !ارے اﷲ کے ہاں اس کی بڑی قیمت ہے، میرے رب کے ہاں اس کی بڑی قدر ہے ،آج آنکھ کھلی ہے، پتہ نہیں چلے گا آنکھ جب بند ہوگی تو پھر پتہ چلے گا کہ میرے اﷲ کے لئے، میرے اﷲ پاک کی محبت کے لئے، سرور کونینﷺ کی محبت کے لیے جو سفر کیا تھا، چاہے تھوڑا یا لمبا یا زیادہ جو وقت دیا تھا اس کا آج ملے گا کیا؟ یہ سعادت ہے، یہ سعادت ہے ،کریم کی محبت کو پانے کے لئے جمع ہوجانا پھر اس کا نام لے لینا۔
عمل مختصر ثواب زیادہ:ارے آپ کے قریب میں کوئی بندہ بیٹھا ہو جو درود پاک ایسے درد سے پڑھے، سورۃ الاخلاص ایسے درد سے پڑھے اور دعا مانگتے ہوئے اس کا من من، اس کا تن تن، اس کا انگ انگ، اس کا رواں رواں رو رہا ہو اور اندر اس کے ہلچل مچی ہو۔ ’’اے اﷲ! دنیا کا سب سے بڑا مجرم میں ہوں ،یا اﷲ! سب سے بڑا گنہگار میں ہوں، اے اﷲ ان نیک لوگوں کی مجلس میں آیا ہوں، یا اﷲ! تو مجھے معاف کردے، ان کو معاف کردے،پورے عالم کو معاف کردے، یا اﷲ! مجھے ہدایت دیدے، ان کو ہدایت دیدے، پورے عالم کو....؟پتہ نہیں کوئی ایسا بندہ ہو،اس کا رونا اس کا تڑپنا … کسی کی آنکھیں روتی ہیں، کسی کا دل روتا ہے، اﷲ کے ہاں وہ قبول ہوجائے۔ ہمارے ساتھ بیٹھا ہواہو اور فیصلہ کریم کا ہوا اور ہم بھی رنگے گئے تو کام بن گیا!اسے کہتے ہیں ’’عمل مختصر ثواب زیادہ ‘‘محنت تھوڑی کرناثواب زیادہ پانا۔
شیطان لاکھ سستی دکھائے مگر.....:تو اس لئے میرے دوستو! ان سعادتوں کو اپنے لئے سعادت سمجھیں ،بوجھ نہ سمجھیں اس آنے کو، اس بیٹھنے کو، یہ اندر وسوسے بہت ڈالے گا۔ و ہی بات چور وہیں آتا ہے جہاں مال و دولت ہوتا ہے ان ساری چیزوں سے ہٹ کے، ساری چیزوں سے جان چھڑا کے ، اﷲ کے ساتھ تعلق بنانا اور ایسی مجلس اور ایسی محافل کو نہ چھوڑنا اور اپنی ضرورت سمجھ کے، محتاج بن کے بیٹھنا، عاجز بن کے بیٹھنا کہ شکر ہے مجھے یہاں جگہ مل گئی۔
جوخود کومٹائے گا وہ پائے گا:حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہٗ کے دور میں ،آپ رضی اللہ عنہٗ کا درس ہوتا تھا۔ ایک صحا بیؓ آتے تھے اور بالکل سمٹ کے ایک طرف بیٹھتے تھے مجمع میں،آپؓ نے فرمایا: آپ ایسے کیوں بیٹھتے ہیں؟ کہنے لگے: ’’ایسی مجلس میں بیٹھنے کا اہل نہیں ہوں، آپؓ کی محبت ہے کہ بٹھا لیتے ہیں، اﷲ کی توفیق سے آتا ہوں ،اس لئے نااہل بن کے بیٹھتا ہوں‘‘ ۔فرمایا گیا :’’ایک وقت آئے گا اﷲپاک اہل بنادے گا‘‘ اور پھر واقعی وہ وقت آیا کہ بڑے بڑوں کو تو کسی نے پوچھا نہیں اوروہ جو اپنے آپ کو نا اہل سمجھتے تھے، کریم اﷲ نے ان کو اہل بنایا اور ان کے ذریعے سے لاکھوں جہنم کی زندگی سے ہٹ کے جنت میں جانے والے بن گئے۔ اﷲ والو! اﷲ نے موقع دیا ہے، اس موقع کو سعادت سمجھیں، اس درس روحانیت میں ہم ذکرکرتے ہیں اور تسبیح پڑھتے ہیں اور اﷲ پاک سے مانگتے ہیں اور اﷲ کے سامنے رجوع کرتے ہیں۔ کوئی جتنا محتاج بن کے مانگتا ہے، اتنا اللہ کریم اسے عطا فرماتے ہیں۔
پیدائشِ انسانی اور شعور:انسان جب اپنی پہلی سانس لیتا ہے، اور اپنی زندگی کا پہلا دن گزارتا ہے تو اُسے گھر میں ایک ماحول ملتا ہے۔ہمارے مطابق ایک دن کے بچے کو کیا شعورمل سکتا ہے، ایمان کی زندگی اسلام کی زندگی بھی یہی سبق دیتی ہے کہ بچے کو شعور ہے اور سائنس کی زندگی بھی یہی سبق دیتی ہے کہ بچے کو شعور ہے کہ بچہ بے شعور نہیں ہے۔یہ الگ بات ہے کہ وہ اظہار نہیں کرسکتا لیکن اسکو شعور ہے ۔تو پہلے دن سے اُس بچے کو ایک سبق ملتا ہے اور وہ سبق یہ ہوتا ہے کہ اگر مال زیادہ ہوگا تو ہمارا نظام ا س سے بہتر ہو جائے گا، اسباب زیادہ ہونگے تو ہم خوشحال ہو جائیں گے، گھر بڑا ہوگا تو زندگی کی وسعتیں بڑی ہوجائینگی، دستر خو ان جتنا وسیع ہوگا، اتنا ہم تروتازہ ہونگے۔
بھوک کا خوف:بچہ جب شعور میں آتا ہے تو اسے ماں بھوک کے ڈر سے بچاتی ہے ۔ تو اس طرح اعلیٰ نوکری، بھوک کا ڈر، زیادہ مال اور اُس دنیاکی اعلیٰ ڈگریوں پر محنت کہ اگر بیٹا تونے اعلیٰ ڈگری حاصل نہ کی تو توُبھوکا مر جائے گا۔ اگرتیرا بزنس، تیری صنعت بڑی نہ ہوئی تو تُو بھوکا مر جائے گا، بھوک کا بھوت تمہیں ہڑپ کر جائے گا۔ بھوک کے ڈر سے ماں باپ بچے کو ڈراتے ہیںاور مختلف اندازسے ڈراتے ہیں، مختلف مثالیںبنا بنا کر دیتے ہیں کہ فلا ںکے بیٹے نے اتنی تعلیم حاصل کی،اتنی ڈگریاں حاصل کیں ،دیکھو وہ کہاں سے کہاں پہنچاگیا ہے۔
توحیدو رسالت کا پیغام:اس دور میں کون سی ایسی ماں ہوگی اور کون ساایسا باپ ہوگا جو پہلے دن بچے کو اللہ کی توحید اور اللہ کا تعلق اور کملی والےﷺ کا عشق اور محبت بتائے۔۔۔۔؟؟ شاید ہی کوئی ہو ۔پہلے دن سے بچے کا اندازِ تربیت کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اگر بچے کے منہ سے کوئی چیزنیچے گرے توبچے نے اٹھا کر کھاناچاہی توماں نے فوراً اسکوکہا کہ یہ چیزمت کھانا اس پر جراثیم لگ گئے ہیں اور وہی بچہ اگر کوئی خطا کررہا ہے تو اس پر ماں نہیں ٹوکتی، باپ نہیں ٹوکتا کہ اس خطا کے اوپر گناہوں کے جراثیم ہیں۔ کیونکہ ماں باپ نے پہلے دن سے ہی بچے کے مرنے سے پہلے کے نظام کو سمیٹنے اور مضبوط بنانے کا پروگرام بنایا ہے۔ مرنے کے بعد کا نظام سامنے ہی نہیں۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 818 reviews.