اس ماہ کی روحانی محفل12نومبر بروز پیردوپہر 12 بجکر 7منٹ سے1 بجکر27 منٹ تک21 نومبر بروز بدھ صبح 9 بجکر 17 منٹ سے 10 بجکر 13 منٹ تک۔27نومبر بروز منگل عصر تا مغرب یَاوَاسِعُ یَارَؤُفُ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر : ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ماہنامہ عبقری میری ایک ہمسائی نے گفٹ دیا تھا۔ ہوا یوں کہ میں نفسیاتی مریضہ بن گئی تھی‘ میں ہروقت وہم کاشکار رہتی تھی‘ اگر نہانے جاتی تو دو دو گھنٹے نہاتی رہتی تب بھی مجھے محسوس ہوتا کہ ابھی میں ٹھیک طرح سے صاف نہیں ہوئی‘ وضو کرنے بیٹھتی تو گھنٹہ گھنٹہ وضو ہی کرتی رہتی اور یہی وہم رہتا کہ ابھی میرا وضو ٹھیک نہیں ہوا۔ یہی حالت نماز کی بھی تھی ایک نماز پانچ پانچ مرتبہ پڑھتی تب بھی یہی خیال رہتا کہ میری نماز مکمل نہیں ہوئی۔ ساری سار ی رات نیند نہ آتی‘ میں اپنی زندگی سے تنگ آچکی تھی‘ نیند اور(باقی صفحہ17 پر)
(بقیہ: روحانی محفل سے فیض پانے والے)
ڈیپریشن کی گولیاں کھا کھا کر اکتا چکی تھی۔ پھر میری ایک دوست نے مجھے عبقری رسالہ سے روحانی محفل کرنے کا مشورہ دیا میں نے تقریباً چار ماہ ہی روحانی محفل کی تھی کہ اب میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں‘ میری ادویات چھوٹ چکی ہیں اور میں پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور روحانی محفل ہر ماہ باقاعدگی سے کرتی ہوں۔ (شمائلہ بٹ‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں