محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر کی میرے ساتھ ہروقت لڑائی چلتی‘ نامعلوم کیوںبلاوجہ ہماری لڑائی شروع ہوجاتی۔ہمارے روز روز کے جھگڑوں کا چرچہ پورے خاندان کیا محلے میں بھی مشہور ہوچکا تھا۔ میں نے ایک دن انٹرنیٹ پر آپ کے درس میں بیت الخلاء والی مسنون دعا کے متعلق سنا۔ میں نے اسی دن سے بیت الخلاء والی دعا پڑھنا شروع کردی کچھ دنوں بعد ہی میں نے خود بھی بڑی مثبت تبدیلی دیکھی‘ اگر شوہر جذبات میں آکر کچھ کہہ بھی دیتے تو میں یا تو خاموش ہوجاتی یا مسکرا کر معذرت کرلیتی اور یہی وظیفہ میں نے اپنے شوہر کو بھی بتایا۔ انہوں نے بھی پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! صرف چند ہفتوں بعد ہی ہماری وہی محبت جاگ اٹھی جو شادی کے ابتدائی دنوں میں تھی‘ اب ہم ایک خوشگوار اور پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ تقریباً دو مہینے ہوچکے ہیں ہماری لڑائی کا توتکار بھی نہیں ہوئی۔ شکریہ عبقری!۔ دعایہ ہے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ.(ر۔م، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں