محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یوں ہے کہ جب پہلی بار آپ سے ملاقات ہوئی تھی تو آپ نے وظیفه سِلْ یَارَبِّ رَسُوْلُ اَحِیْراً سُوْلُ بِحَقِّ اِشْرَاھِیًّامَالِکِ یَوْمِ الْدِّیْنِ یَا اَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْن پڑھنے کو کہا تھا۔ اسی دن سے ہم نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا جو کہ آپ نے سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کو دیا تھا اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے ہم نے مکمل کرلیا بلکہ سوا لاکھ سے بھی زیادہ پڑھ چکے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے ہمارے بہت سے ایسے مسائل جوبہت دیر سے حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے ایسے حل ہوئے کہ ہمیں بھی پتہ نہ چلا۔
اس دوران میں نے آپ کو اپنے بیٹے کے متعلق ایک ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ گھر سے بھاگ گیا تھا اور ہماری نافرمانی کرتا ہے مگر جب سے آپ کا دیا ہوا دوسرا وظیفہ اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہُ ہم نے پڑھنا شروع کیا جو کہ آپ نے صبح و شام 313,313 مرتبہ پڑھنے کیلئے دیا تھا۔ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میرے بچے میں اتنا فرق پیدا ہوا اب وہ کالج جانا بھی شروع ہوگیا ہے چونکہ آپ نے یہ دوسرا وظیفہ 90 دن پڑھنے کیلئے دیا تھا اور ہم نے 90 دن کے بعد بھی اس کو لگاتار صبح و شام پڑھ رہے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار بار پڑھ چکے ہیں آپ یقین کریں بچے کی بہت سے بری عادتیں چھوٹ چکی ہیں اور اب تو وہ ہمارے کہنے پر نماز پڑھنے بھی چلا جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں