نزلے زکام سے یقینی نجات
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
سردی کی آمد ہے اور ساتھ ہی اس خوبصورت موسم میںمزے کے پھل سبزیوں کے ساتھ آتے ہیں ساتھ ہی نزلہ کھانسی‘ گلے میں خراشیں‘ سر میں شدید درد بھی ہماری لاپرواہی سے آتے ہیں۔راقمہ کا پوری زندگی کا اصول ہے اسی پانی سبزی اور میوے سے علاج کرتی ہے۔ 15ستمبر کے بعد یہ علاج صحت مندی میں کرلیجئے۔ بچوں کو کروائیں‘ ٹانسلز بھی ہوں یہ علاج کریں۔
٭ ادرک کا ٹکڑا آدھی چھٹانک‘ تین عدد لونگ‘ تین عدد سبز الائچی‘ سات کشمش‘ دو بڑی الائچی‘ تین عدد بادام ثابت‘ تین عدد پستہ ۔ دھیمی آنچ پر ایک کپ پانی میں ڈالیے پکنے کے بعد آدھا کپ رہ جائے۔یہ صبح نہار منہ پی لیں۔ وقت پھر اگلے روز اتنا ہی سب کچھ ڈال کر پکائیں۔ یہ قہوہ تین روز پی لیں۔ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔
٭ سادہ پانی کا گلاس بھرلیں‘ چھری لیں اس سے اندر کی طرف پیندے میں چھری سے حرکت ضرب X کے لگائیں۔ زیادہ گلا خراب ہو تو نومرتبہ کٹ لگائیں۔اللہ شافی گیارہ مرتبہ کہیں۔ بیٹھ کر تین سانس میں پانی پی لیں۔
گلا ٹھیک بھی ہو تو ہر ماہ چاند کا خیال رکھیں پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک ہمیشہ جو افراد یہ عمل کریں گے انہیں کبھی گلے کی تکلیف نہیں ہوگی۔
اگر گلے کے کینسر کے مریض بھی یہ عمل مستقل کریں اور روزانہ صدقہ دیں۔ حسب توفیق دو نفل شفاء کے پڑھ کر پیارے نبی ﷺ کو ہدیہ بخش دیں۔ صبح وشام اکتالیس بار سورۂ فاتحہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان پڑھیں۔ حیرت انگیز شفاء پائیں گی۔ گلا جب تک ٹھیک نہ ہو چھری کی دستی ہاتھ میں ہو لمبی چھری لیں پورے گلاس میں ڈوب جائے۔ جتنی بار پانی پئیں اسی طرح پی لیں۔ یہ نسخہ راقمہ نے زبانی فون پر بھی بہت لوگوں کو بتایا۔ لوگوں نے سوفیصد پایا۔ اگر نہار منہ ایک گلاس پانی پر گیارہ کٹ لگاکر مستقل پانی پی لیا کریں تو کبھی گلے کے امراض نہیں ہوں گے۔بہت عجیب ٹوٹکہ ہے۔
عجیب و کھچڑی کھانے سے اسہال
اور پیچش سے ہمیشہ کیلئے نجات
راقمہ بہت دنوں سے ارادہ کررہی تھی۔ ایک ملنے والی خاتون کی بیٹی بہت بیمار تھی۔ سوچا اس کی عیادت کرآؤں۔ جنت میں جانے کے شوق میں ہر وقت دل بے چین رہتاہے کسی بہانے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دوں کیونکہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں جو فرد بے لوث صرف میری رضا کیلئے کسی مریض کی عیادت کو جاتا ہے وہ اتنی ہی دیر اس فرد کے پاس نہیں بلکہ جنت میں رہتا ہے۔ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ راقمہ نے جلدی کام سمیٹے آیۃ الکرسی پڑھ کر گھر کو تالا لگایا اور عیادت کے ارادے سے اس خاتون کے گھر چلی جارہی تھی۔ گھر بہت دور تھا گھر جس قدردور ہو اتنی ہی بخشش زیادہ ہوتی ہے۔ مکان پر پہنچ کر دروازہ پر دستک دی‘وہ خاتون برآمد ہوئیں یہ بیوہ خاتون تھیں غریب بھی… راقمہ کو اپنے دروازے پر دیکھ کر ہکا بکا دیکھتی رہی اسے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اس غریب کے دروازے پر کوئی معزز خاتون آجائے گی پھر جیسے اسے یقین ہوا کہ واقعی ایسا ہی ہے جلدی سے کہا آپا جی آجاؤ… میرے پاس تو بٹھانے کیلئے جگہ بھی نہیں ہے یہ کہہ کر ایک لکڑی کا تختہ اپنے دوپٹے سے صاف کرنے لگی راقمہ نے کہا غریب بڑے خوش قسمت ہیں۔ جنت میں یہ امیروں سے پہلے چلے جائیں گے۔ کچھ رقم ساتھ لے کر گئی تھی کہ علاج کیلئے دے دوں گی۔ اٹھارہ سالہ بیٹی کا حال بے حد خراب تھا۔ ہر پانچ منٹ بعد اس کے کپڑے تبدیل کرانا‘ غسل کروانا’ کچھ منٹ گزرے کہ ایک خاتون کمربند لینے آگئی۔ اس غریب بیوہ نے کہا کمربند کیسے بناؤں؟ بیٹی کی مصیبت میں دن کٹ جاتا ہے۔ یہ غریب عورت کمربند بنا کے روزی کماتی تھی۔ وہ بہن شفائے رحمت کا فرشتہ بنا کر اللہ نے بھیجی۔ آنے والی بہن نے کہا کہ دیسی کیکر کی ایک کلو چھال لے آؤ اس کو ایک کلو پانی میں ابالو‘ ایک گھنٹہ دھیمی آنچ پر پکنے کے بعد چولہے پر اتارو‘ اور پانی چھان لو اور اس میں چاول برابر لے کر بھگو دو‘ پیاز کاترکہ دو‘ چھال والا پانی دیگچی میں ڈال کر دال چاول ڈال دیں۔ دم آجائے تو ٹھنڈا کرکے مریض کو کھلائیں یہی نسخہ استعمال کرائیں زندگی میں دوبارہ یہ مرض نہ ہوگا۔ بچے جوان بوڑھے سب کیلئے۔ اس بچی کو یہی نسخہ استعمال کرایا اور وہ ٹھیک ہوگئی۔
کئی سال پرانی بواسیر
پندرہ روپے سے ٹھیک
(طارق جاوید‘ لاہور)
چند سال قبل مجھے بواسیر تھی‘ بہت زیادہ خون ضائع ہوتا تھا جب بھی لیٹرین جاتا تو فواروں کی طرح خون آتا۔ بہت ٹوٹکے کیے دیسی علاج کیا‘ ہومیو پیتھک علاج کیا لیکن آرام نہ آتا اور میں دن بدن کمزور ہوتا چلا گیا۔ ایک دن ’’عبقری‘‘ میں ایک کالمی چھوٹا سا علاج پڑھا۔ سوچا کہ بے ضرر اور چھوٹا سا علاج ہے یہ بھی کرکے دیکھ لیتا ہوں۔
لکھے ہوئے کے مطابق پنسار سے پندرہ روپے کے کالے جو لے آیا جنہیں اندرجو بھی کہتے ہیں۔ پندرہ رپے میں پاؤ بھر آگئے۔ انہیں کونڈے میں کوٹ پیس کر پاؤڈر کی طرح کرلیا اتنا کے چھاننی میں سے بھی صاف نکل گئے۔ ایک بوتل میں رکھ لیے اور حسب ہدایت ایک چمچ تین وقت یعنی صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ کھانے لگا۔ ایک ہفتے سے بھی پہلے خون آنا بند ہوگیا اور مجھے آرام آگیا لیکن میں نے احتیاطاً بنائی ہوئی دوائی ساری کھالی۔ اس کے ساتھ اور اس کے بعد سے میں نے بڑے گوشت اور ہری مرچ کا پرہیز جاری رکھا۔ وہ پندرہ روپے کے کالے جو کھائے مجھے آج کئی سال ہوگئے ہیں لیکن الحمدللہ مجھے مکمل آرام ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں