Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وقت کی پکار

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ ا گر کبھی تم تنہائی میں بیٹھ کر سوچو کہ تمہارے رب نے تمہیں کیا کچھ دیا ہے اگر تم شمار کرنا چاہو تو اللہ کی نعمتیں گن نہیں سکتے۔انہی میں سے ایک نعمت وقت بھی ہے۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عدم سے انسان بنایا اور حضور ﷺ کا امتی بنایا اور وقت جیسی نعمت عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں انسان ظالم اور ناشکرا ہے اپنے محسن کو بھول جاتا ہے۔ وقت ایک ایسا پرندہ ہے جو ایک مرتبہ اڑجائے تو واپس نہیں آسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیںمہلت دی ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔ زندگی میں ہر چیز کا ازالہ ہوجاتا ہے ‘ امتحان میں فیل ہوجائے تو دوبارہ امتحان دیکر پاس ہوسکتا ہے اگر وقت کو اخبار پڑھنے‘ ٹی وی دیکھنے‘ کرکٹ میچ دیکھنے‘ کیرم بورڈ اور تاش کھیلنے یا ناول پڑھنے پر ضائع کردے تو یہ وقت کبھی واپس نہیں آسکتا۔ کسی کو احساس تک نہیں ہوتا کہ زندگی کا بڑا سرمایہ ہاتھ سے نکل گیا اللہ تعالیٰ نے وقت کی عظمت کو دل میں بٹھانے کیلئے صبح و شام سورج‘ چاند‘ ستارے حتیٰ کہ عصر کی قسم کھا کر کہا کہ انسان خسارے میں ہے۔ وقت اتنی تیزی سے گزر رہا ہے کہ احساس نہیں ہوا اور سال ختم ہوگیا۔
لوگ کہتے ہیں کہ میرا بچہ چارسال کا ہوگیا ‘ چار کا نہیں ہوا بلکہ چار سال اس کی عمر کم ہوگئی ہے۔ محاورہ ہے کہ مرتے مرتے بچا‘ میں کہتا ہوں کہ موت آئی کب تھی؟ موت جب آجائے تو کوئی نہیں بچ سکتا۔ ایک دن ایسا آئیگا کہ بچتے بچتے مرجائیں گے‘ تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ دل میں حسرت ہوگی کہ کار خریدنی ہے‘ کوٹھی بنانی ہے اور کارخانہ لگانا ہے۔ مگر سب کچھ ادھورا چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اگر کچھ اچھے اعمال پاس ہوئے تو ٹھیک ورنہ شرمندگی ہی شرمندگی…… جیسا کہ میاں محمد بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:۔
بلبل سی اک باغ اندر گھونسلا پئی بنادی
اجے نہ چڑھیا نور محمد تے اڈ گئی کرلاندی
ایسا نہ ہو کہ زندگی برباد ہوجائے‘ وقت برباد ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت تیری ان گزری ہوئی گھڑیوںکو واپس نہیں لاسکتی۔بھائیو! اس موقع کو غنیمت سمجھو اور وقت کی قدر کرو۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 280 reviews.