محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے ہرماہ اپنے احوال سے آگاہ کرنے کیلئے کہا ہے لیکن مجھے اپنے بارے میں لکھنا بہت مشکل لگتاہے‘ جب سے آپ سے تعلق قائم ہوا ہے اس وقت سے پوری کوشش کی ہے کہ نمازوں کو پورے وقت پر ادا کرنا چاہیے‘ اشراق اور چاشت تو میں پہلے ہی پڑھتی تھی‘ تہجد اور مغرب کے نوافل ادا کرنے میں مشکل ہوتی ہے لیکن پھر بھی میں لازمی پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں اور تہجد کے بعد اللہ سے باتیں کرنے کا بہت مزہ آتا ہے‘ میرے میاں مجھےدرس پر لانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ آپ نے سورۂ کوثر پڑھنے کیلئے دی تھی و ہ ابھی تک 3لاکھ ہوئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں کافی برکت ہے۔ اللہ سے ہر وقت دعا کرتی رہتی ہوں کہ یااللہ مجھے زیادہ سے زیادہ اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما اور روحانی محفل کے نوافل بھی ادا کرتی ہوں‘ دنیا کی ہر بات حیران کرتی ہے ‘دنیا بے معنی لگتی ہے‘ بہت سی چیزوں سے پریشان ہوں مگر دل میں سکون بہت ہے۔ کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی یقین ہے آپ کے بہت سارے عمل جیسے انمول خزانہ‘ ’’اللہ تیرا شکر ہے…!!! اللہ تیرا احسان ہے…!!!‘‘ اللہ میں بے بس ہوں اور تو بے بس نہیں اور صبح شام کی تسبیحات جو کہ آپ نے بیعت شدہ لوگوں کو دی ہیں وہ بھی پڑھتی ہوں اور کبھی بھی ناغہ نہیں ہوا۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بعض اوقات اللہ بات میرے منہ سے نکلنے سے پہلے وہ پوری کردیتا ہے ۔محترم حکیم صاحب میرا نام شائع مت کیجئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں