Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ولایت کے مختلف لباس

ماہنامہ عبقری - جون 2012

حضرت مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نقشبندیہ کے اکابر اولیاء میں سے ہیں لیکن بادشاہوں کی وہ شان نہیں ہوتی تھی جو ان کی تھی۔ مسند الگ تھی‘ صفائی ستھرائی الگ‘ خدام الگ کھڑے ہوتے تھے‘ دروازے کے اوپردربان الگ موجود ہوتے تھے اور صفائی کا یہ عالم کہ اگر ایک تنکا بھی سامنے پڑا ہوا ہوتا تھا تو سر میں درد شروع ہوجاتا تھا۔ فرماتے تھے کہ ’’کوڑا کباڑ گھر میں بھررکھا ہے‘‘ بہت نزاکت تھی۔
بادشاہ وقت نے ملنے کی آرزو کی بہت چاہا کہ مجھے اجازت مل جائے مگر اجازت نہیں ملی‘ آخر حضرت مرزا صاحب کے خادم خاص کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ تو ان کے دل میں گھرکیے ہوئے ہے تو میرے لیے پانچ منٹ کی اجازت لے لے۔ اس نے کچھ اتار چڑھاؤ کرکے حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کی تو پانچ منٹ کی اجازت مل گئی کہ بادشاہ آسکتا ہے‘ بادشاہ آیا‘ بہت ادب کے ساتھ دو زانو ہوکر ایک طرف بیٹھ گئے‘ حضرت مظہر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کچھ نصائح فرمائیں۔ اس دوران میں حضرت مظہر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو پیاس لگی تو خادم کو پانی پلانے کیلئے اشارہ کیا۔ بادشاہ نے سمجھ لیا کہ پانی چاہتے ہیں توکھڑے ہوکر ہاتھ جوڑ کر عرض کیا اگر مجھے اجازت ہو؟ اجازت ہوگئی کہ اچھا تم پانی پلاؤ تو بادشاہ پانی لینے گئے تو گھڑے کے اوپر جو بڈولی ڈھکی ہوئی تھی پانی لے کر جو اسے رکھا تو وہ کچھ ٹیڑھی رکھی گئی بس مزاج میں تغیر پیدا ہوگیا۔فرمایا’’تمہیں پانی پلانا تو آتا نہیں تم بادشاہت کیسے کرتے ہوگے؟ ہٹو یہاں سے‘‘ اپنے خادم خاص کو حکم دیا کہ وہی پانی پلائے گا۔ اس شان کے بھی بزرگ گزرے ہیں ان کی ولایت میں کوئی کمی نہیں ولی کامل ہیں‘ ان کی نسبت و تصرف اور تربیت سے ہزاروں اولیاء بن گئے اور ایک شان حضرت شاہ غلام علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ہے۔ شاہ غلام علی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ حال تھا کہ نہ گھر‘ نہ در‘ نہ کپڑا‘ نہ لٹھا… زہدو قناعت اور فقرو فاقے اور اس پر مہمانوں کی یہ کثرت کہ تین تین سو چار چار سو مہمان ہروقت ان کے دسترخوان پر ہوتے تھے لیکن ظاہر میں ذریعہ معاش کچھ نہیں…‘ریاست ٹونک کے نواب‘ نواب میرخان وہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ شیخ کے ہاں تین تین سو‘ چار چار سو مہمان ہوتے ہیں آخر کہاں سے آتا ہوا؟ بڑی تنگی اٹھاتے ہونگے‘ تو ریاست ٹونک کا ایک ضلع جس کی ایک سال کی کئی لاکھ روپے آمدنی تھی وہ پورے کا پورا حضرت شاہ غلام علی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پیتل کے پتر پر لکھ کر بھیجا کہ میں آپ کو ہدیہ کرتا ہوں تاکہ مہمانوں اور گھروالوں کا خرچہ چلے آپ اسے خدا کیلئے قبول فرمالیں۔
 شاہ غلام علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اسی پتر پر جواب لکھا اور اس پر ایک شعر لکھ کر بھیج دیا‘ لکھا:۔
ما آبروئے فقرو قناعت نمی بریم    یامیرخاں بگوئے کہ روزی مقدراست
’’ہم اپنے فقروفاقے کی آبرو کھونا نہیں چاہتے‘ میری طرف سے انہیں کہہ دو کہ روزی مقدر ہے‘‘ تمہارے ضلع کی ہمیں ضرورت نہیں۔
تو ایک طرف یہ زہدو قناعت اور ایک طرف یہ ٹھاٹھ باٹھ جو مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ کے وہاں ہے‘ ہیں یہ بھی ولی کامل اور وہ بھی ولی کامل… ولایت کے لباس مختلف ہوتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 963 reviews.