Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کم کھا کر خدا کا قرب حاصل کریں

ماہنامہ عبقری - جون 2012

انسان کو کئی بیماریاں لگ جاتی ہیں کچھ روحانی ہوتی ہیں اور کچھ بدنی… روحانی بیماری کا علاج تو روحانی طبیب اولیاء کرام اور بزرگان دین کی مجلس اور صحبت میں جانے اور ان کے وعظ وغیرہ سننے اور ان کی نصیحت آموز باتوں پر عمل کرنے سے ہوجاتا ہے اور بدنی بیماری لگ جائے تو ڈاکٹر صاحبان کے پاس جانے کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنا علاج کرسکتا ہے۔
انسانوں کو اکثر بیماریاں خوش خوراکی اور بدپرہیزی کی وجہ سے لگتی ہیں‘ معدہ بدن کا حوض ہے اور رگیں نہروں کا کام کرتی ہیں۔ معدہ تمام شہوتوں کا مرکز ہے‘ آدمی کا معدہ بھرا ہو تو سب سے زیادہ شہوت ہی غالب آتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب پیٹ بھر جاتا ہے تو شادی کا خیال آتا ہے۔
آدمی پیٹ اور شرمگاہ کے تقاضے مال کے بغیر پورے نہیں کرسکتا اسی وجہ سے لوگوں میں جھگڑے‘ حسد‘ عداوت‘ تکبر اور کینہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ روحانی اور اکثر بدنی بیماریاں شکم سیری ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔
گناہ بھی زیادہ تر پیٹ بھرجانے سے ہوتے ہیں‘ اس لیے اس کو بھوکا رہنے کی عادت ڈالنا نیکیوں کی جڑ ہے۔ کم کھانا بزرگان دین اور خاص کر حضور نبی کریم ﷺ کا طریقہ ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ مومن ایک آنت سے کھاتا ہے اور منافق سات سے۔ لہٰذا کم کھانے سے حضور ﷺ کی سنت بھی پوری ہوجاتی ہے اور انسان طرح طرح کے شیطانی وسوسوں اور بدنی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ کم کھا کر دل کو زندہ اور پاک رکھو۔ حضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ میں نے خدا کیلئے بھوک برداشت نہ کی ہو‘ سیر ہوکر کھانے سے دل کی معرفت فنا ہوجاتی ہے۔ کم کھانے سے جسم چست، مزاج میں نرمی اور تقریباً ایک سو ایک بدنی بیماریوں سے بچا رہتا ہے اور کم کھانے کی سب سے بڑی سعادت نفس کوقابو رکھتا ہے۔ نفس کو قابو کرنے سے اس جہان اور اس جہان کی تمام راحتیں میسر ہوتی ہیں حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں شکم سیری کے بعد گناہ یا اس کا ارادہ ضرور ہوجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 959 reviews.