Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2012

اپریل کے جوابات
1۔بھائی آپ پریشان نہ ہوں۔ سونف ایک تولہ‘ مصری ایک تولہ اور بھنے ہوئے کالے چنے آدھ پاؤ۔ ان تینوں اشیاء کو پیس کر ان کا سفوف بنا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک چمچ یہ پھانک لیں اور دودھ پی لیں۔ اگر اس کے ساتھ سیاہ دیسی ہریڑ دو سے تین عدد بھی روزانہ باقاعدگی سے استعمال کریں تو بہت جلد آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔(عائشہ حسان‘گوجرانوالہ)
2۔ ایک پاؤ سرسوں کا تیل لیکر اس میں ایک تولہ میتھرے ڈال کر تیل کی شیشی کو صبح کے وقت دھوپ میں رکھ دیں اور پھر شام کے وقت اٹھالیں ایک ہفتہ مسلسل یہ عمل کریں تیل کا رنگ سرخ ہوجائے گا۔ یہ تیل آپ باقاعدگی سے استعمال کریں۔ بہت بہترین فائدہ ہوگا۔ آزمودہ نسخہ ہے۔(حافظ جمشید ‘کراچی)
ii۔آپ روزانہ روغن بادام کی مالش کریں مساج کرنے سے پہلے سورۃ اللیل تین بار پڑھ کر تیل پر پھونک دیا کریں۔ انشاء اللہ بال گرنا بند بھی ہوجائیں گے اور نئے بھی اگنے لگیں گے لیکن عمل میں باقاعدگی ضروری ہے۔(علینہ‘ اسلام آباد)
3۔ ایک دانشور کا مشہور مقولہ ہے آپ اس کو مشعل راہ بنالیں صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کریں‘ دوپہر کا کھانا امراء کی طرح کھائیں اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں آپ کی صحت سدابہار رہے گی۔ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں مرغن اور مصالحہ دار اشیاء سے پرہیز کریں۔ واک زیادہ سے زیادہ کریں۔(ڈاکٹر اعجاز محمود‘ ملتان)
ii۔آپ سبزیاں زیادہ استعمال کریں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں‘ روزانہ یوگا اور مراقبہ کریں۔ بیماریاں آپ سے دور رہیں گی۔ صبح و شام ایک تسبیح یَاکَرِیْمُ یَاسَلَامُ کی پڑھیں تہجد کا معمول بنالیں۔ زندگی سکھی ہوجائیگی۔(علی‘ لاہور)
4۔پچھلے سال ہمارا پورا گھرانہ بھی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا۔میں نے ادارہ عبقری سے جوہر شفاء مدینہ اور اکسیرالبدن منگوا کرسب گھر والوں کو استعمال کروائی الحمدللہ بہت جلدصحت یابی ہوگی اور کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑی ۔(مسز منظور‘ لاہور)
جون کے سوالات
1۔محترم قارئین! میرے چار بچے ہیں اور سارے جوان ہیں‘ میری عمر 60 سال ہے‘ لیکن مجھے شوگر اور بلڈپریشر بھی ہے۔ گھٹنوں میں درد بھی رہتا ہے‘ میں عبقری کی تین چار سال سے قاریہ ہوں‘ ماشاء اللہ بہت اچھا رسالہ ہے۔ محترم قارئین سے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ قریب آرہا ہے اورمجھے بیماری بھی ہے اور بڑھاپا بھی ہے لیکن میرا روضہ چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا اب تک کوئی روزہ نہیں چھوڑا‘ کوئی دوا اور دعا کی درخواست ہے کہ یہ رمضان میرا اچھا گزر جائے‘ کوئی دوا تجویز کردیں کہ میری شوگر ٹھیک رہے۔ (ز۔د۔ ایبٹ آباد)
2۔ محترم قارئین! کچھ عرصہ ہوا مجھے عبقری پڑھتے اور اس کے اندر میں نے پڑھا کہ ’’رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کو منانے کا بہترین مہینہ ہے۔‘‘ محترم قارئین! مجھے سگریٹ نوشی کی بہت پرانی عادت ہے‘ اس سے چھٹکارے کیلئے کوئی دوا یا وظیفہ بتائیں تاکہ رمضان المبارک کا مہینہ میں اللہ تعالیٰ سے تعلق پکا کرلوں اور اللہ کو راضی کرلوں اوربری عادات سے میری مکمل جان چھوٹ جائے۔ میری لیے دعا کریں۔
3۔ قارئین! میں ایک مزدور آدمی ہوں‘ سارا دن محنت مزدوری کرتا ہوں اور شام کو اپنے بچوں کیلئے روٹی کا بندوبست کرتا ہوں‘ سخت گرمی میں روزے کے ساتھ مزدوری نہیں ہوتی‘ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ مجھے سارا دن پیاس نہ لگے اور میں مزدوری بھی کروں اور ساتھ سارے روضے بھی رکھوں۔
4۔ محترم قارئین السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میری شادی کو عرصہ 4سال ہوچکے ہیںلیکن میں اولاد سے محروم ہوں‘ مجھے طبی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے‘میرے شوہر کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ ہم نے تمام جگہ سے طبی و روحانی علاج کروایا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری عبقری کے توسط سے تمام قارئین سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی روحانی علاج بتائیں میں آپ کو تمام عمر دعائیں دوں گی اور تمام قارئین سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی خصوصی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (د۔ر‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 952 reviews.