Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتیں پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - جون 2012

سٹرابری سے کیا بن سکتا ہے؟
میرے پاس ایک قیمتی دری ہے جس پر ڈیزائن بنے ہوئے ہیں‘ لیکن سرسوں کا تیل گرنے سے اس پر دھبے پڑگئے ہیں جن سے دری خراب ہوگئی ہے۔ پانی سے دھبے صاف نہیں کرسکتے کیونکہ پھولوں کے رنگ اڑنے کا اندیشہ ہے۔ کوئی ٹوٹکہ بتائیے نیز یہ بھی بتائیے کہ اسٹابری پھل سے کیا کچھ بن سکتا ہے؟ (شیزا‘ لاہور)
مشورہ: شیزا! جب کبھی قالین پر دودھ‘ چائے یا سالن وغیرہ گرجائے تو اس پر ٹالکم پاؤڈر‘ بورک پاؤڈر جو بھی میسر ہو چھڑک دیجئے اور بعد میں اُسے صاف کرلیجئے۔ اب آپ کی قیمتی دری کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے رنگ کچے ہیں‘ آپ بازار سے بلاٹنگ کاغذ لائیے اور دھبے کے اوپر اور نیچے یہ کاغذ رکھئے‘ استری گرم کرکے بلاٹنگ کاغذ پر رکھئے‘ تیل کے داغ کم ہوجائیں گے۔ اب اس پر آپ تھوڑا سا سٹارچ (کلف) چھڑک دیجئے‘ ایک دو گھنٹہ بعد برش سے صاف کرلیجئے‘ کچھ فرق ضرور پڑے گا۔
اسٹرابری آپ فریزر میں محفوط کرسکتے ہیں۔ اس کا جیم بنتا ہے تاہم مربہ وغیرہ نہیں بنتا۔ اس کا جوس بھی بنتا ہے۔ تھوڑا سا پانی ملا کر جوس بن سکتا ہے۔ بازار والے بھی اسٹرابری فریز کرلیتے ہیں اور حسب فرمائش جوس بنالیتے ہیں۔
حمل ضائع
میرا مسئلہ یہ ہے کہ تین سال میں میرے دوحمل ضائع ہوچکے ہیں۔ ایک بچی پیدا ہوئی تھی وہ بھی ایک مہینے بعد فوت ہوگئی‘ ہم سخت پریشان ہیں۔ (فوزیہ شاکر‘ ساہیوال)
مشورہ:فوزیہ بی بی! آپ جوابی لفافہ پتہ لکھا ہوا بھیجئے اور اس میں سارا حال لکھ دیجئے‘ اوپر تلے حمل ضائع ہونے سے جسم میں خون کی کمی اور اندرونی کمزوری ہوجاتی ہے ۔ اپنا مکمل چیک کروائیں اور رپورٹیں ہمیں بھی بھیجیں۔ انشاء اللہ رپورٹیں دیکھ کر آپ کیلئے ادویات ترتیب کردی جائیں گی۔
گرتے بال
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے اور میرے شوہر کے بال بہت تیزی سے گررہے ہیں۔ مسئلے کے حل کیلئے میں کیا استعمال کروں؟ ڈاکٹر کو ملٹی نیشنل کمپنی کا شیمپو تجویز کرتے ہیں‘ لیکن اس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ (سویرا‘کراچی)
مشورہ: بالوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک بار گرنے لگیں تو پھر انہیں سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال آپ اپنی غذامیں روزانہ بندگوبھی بطور سلاد استعمال کیجئے اور بادام کی سات آٹھ گریاں روزانہ صبح کھالیا کریں۔عبقری دواخانہ کا طب نبوی ہیئرآئل مستقل مزاجی سے استعمال کریں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ نماز اور قرآن کی پابندی لازمی کریں۔اس سے انشاء اللہ آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔
دانتوں کا رنگ
میرے دانت پیلے ہوگئے ہیں جو بہت برے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ میرے دانتوںمیں کیڑا لگاہوا ہے‘ جس کی وجہ سے جب بھی کچھ بھی کھالوں دانتوں میں جلن اور دکھن شروع ہوجاتی ہے‘میں نے بہت سے ٹوتھ پیسٹ استعمال کیے لیکن فرق نہیں پڑا‘ میرے مسوڑھوں میںبھی سوجن ہے۔ (فاطمہ‘ راولپنڈی)
مشورہ:فاطمہ بی بی! بعض لوگوں کے دانتوں کا رنگ فطرتاً پیلا ہوتا ہے۔ بہرحال آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ سچامنجن صبح و شام استعمال کریں۔ آپ ہفتے میں دو بار میٹھے سوڈھے کو انگلی پر لگاکر دانت صاف کیجئے‘ فرق پڑجائے گا۔ روزانہ ایک لیموں کا رس پانی میں ملا کر پی لیا کیجئے۔ وٹامن سی کی گولیاں مل جائیں تووہ کھالیا کیجئے۔ دانتوں کی صحت کیلئے اچھی ہیں۔
نماز کی پابندی کریں اور وضو کرنے سے پہلے مسواک لازمی استعمال کریں۔ مسواک کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ سنت بھی ہے۔ میں نے بہت سے ایسے مریض دیکھے ہیں جنہوں نے  مسواک کوصرف سنت سمجھ کر استعمال کیا اور ان کی بہت سی بیماریاں دور ہوگئیں۔
رات بھر بے چینی
میں پیدل بہت چلتی ہوں‘ پہاڑوں پر روزانہ چڑھنا اور اترنا پڑتا ہے‘ رات کو میرے پاؤں بہت دکھنے لگتے ہیں‘ خصوصاً دو ماہ سے سخت تکلیف ہے‘ ایسی دوا بتائیے جو میں آسانی سے کھاسکوں اور کوئی تکلیف نہ ہو۔ میں رات بھر بے چینی سے پاؤں پٹختی رہتی ہوں لیکن پیدل چلے بغیر گزارا نہیں کیونکہ ہم نے کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں‘ پانی اور سبزیاں وغیرہ لانے کیلئے پہاڑ سے نیچے آنا ہمارا معمول ہے اور اس کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔ آرام کرنے کے باوجود درد کم نہیں ہوتا‘ پوری رات تکلیف میںگزرتی ہے‘ صبح اٹھ کر پھر اپنے کام پر لگ جاتا ہوں‘ پاؤں میں چنڈی بھی ہوگئی ہے اس میں بھی درد ہوتا ہے۔
مشورہ: جو لوگ محنت مشقت کرتے ہیں اور میلوں پیدل چلتے ہیں‘ ان کے پاؤں تھکن سے چور ہوجاتے ہیں۔ پاؤں ہمارے جسم کا سارا بوجھ اٹھاتے ہیں ان پر زیادہ بوجھ پڑجائے تو بیچارے درد کے مارے بے حال ہوجاتے ہیں۔ آپ کے پاؤں بھی تھک گئے ہیں۔ بہرحال آپ پریشان نہ ہوں‘ شام کو گھر آکر ایک تسلے میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں پاؤں بھگوئیے‘ ٹھنڈا ہوجائے تو تھوڑا سا گرم پانی اور ڈالیے۔ آپ کو دس منٹ کیلئے پاؤں بھگونے ہیں۔ اس کے بعد آپ ایک لیموں کاٹیے۔ آدھا لیموں پاؤں کے تلوے اور ایڑھی پر اچھی طرح رگڑئیے‘ سارا رس جب نکل جائے۔ اسی طرح لیموں کا دوسرا کٹا ہوا حصہ دوسرے پاؤں پر رگڑئیے۔
گرم پانی سے پاؤں کے مسام کھل جائیں گے اور لیموں کا رس ان کو ٹھنڈک دے گا۔ امید ہے آپ کا سارا درد دور ہوجائے گا اور آپ کو گہری نیند آئے گی۔
صبح آپ ایک بڑا چمچہ شہد کا ایک گلاس پانی میں ملائیے‘ اس میں ایک لیموں نچوڑیے اور پی لیجئے۔ ایک ہفتہ پی کر چھوڑ دیجئے۔
پاؤں کی چنڈی پر رات آپ آدھا لیموں کاٹ کر کپڑے کی پٹی باندھ دیجئے‘ صبح کھول دیجئے‘ پانچ دن لیموں کا تازہ ٹکڑا باندھنے سے چنڈی کا درد دور ہوجائے گااور وہ تحلیل ہوجائے گی۔لیموں ایسی چیز ہے جو ہرجگہ دستیاب ہے اور آپ اسے ایک دو ہفتے محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔ شہد اور لیموں پینے سے آپ کے جسم میں توانائی آئے گی اور آپ نئے سرے سے کام کرسکیں گے۔ لیموں میں بہت سے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جن سے انسانی صحت پر خوشگوار اثر پڑتاہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 947 reviews.