Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں

ماہنامہ عبقری - جون 2012

وبائی امراض اور ڈینگی کا بہترین علاج
کہنے لگے میرے گھر میں دوائیاں‘ گولیاں‘ سیرپ اور کیپسول کبھی داخل نہیں ہوئے میں حیران ہوا پانچ بچے اور گھر میں ڈاکٹر اور ڈاکٹر کی ادویات نہ آئیں آخر کیسے ممکن ہے؟ بڑے اعتماد سے کہنے لگے ہاں ایسا ہی ہے کیونکہ میرے پاس بیماریوں سے بچاؤ کا ایک ویکسین ہے جو ہر بیماری کیلئے انوکھا اور لاجواب ہے‘ بس یوں کہا اور بیماریاں ختم کیونکہ بیماری کا میں پہلے ہی حل کرچکا ہوتا ہوں وہ حل یہ خاص عمل ہے پھر یہ خاص عمل میں نے کئی لوگوں کو بتایا جس جس کو بھی بتایا اس کو فائدہ ہوا کوئی ایک شخص ایسا نہیں جس کو بتایا ہو اور اسے فائدہ نہ ہوا ہو ورنہ ہرفرد اس کے فائدہ سے مستفید ہوتا ہے۔ میں اپنے سسرال جب بھی جاتا ہوں لوگ اپنے بچوں کو لے کر آجاتے ہیں آپ دم کردیں کیونکہ آپ کے دم سے بیماریاں ختم اور بچے تندرست ہوجاتے ہیں حالانکہ میںنہ کوئی عامل کامل ہوں اور نہ ولی… ایک دفعہ میں اچانک اپنے سسرال گیا ایک بچہ سخت بیمار تھا میں نے درج ذیل اعمال پڑھ کر اسے دم کیا‘ وہ تندرست ہوگیا۔ یہ اعمال میں بھی پڑھتا ہوں اور میری بیوی بھی پڑھتی ہے‘ ایک بوتل پانی کی رکھی ہوئی ہے سب گھر والے اسی میں پڑھ کر دم کردیتے ہیں اور اسی میں سے پانی پیتے رہتے ہیں بس یہی اصل نسخہ ہے‘ قارئین! آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
اول و آخر درود شریف ابراہیمی 3بار‘ 7بار سورۂ فاتحہ مع تسمیہ(بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم) ایک بار آیۃ الکرسی 3-3 بار آخری چاروں قل 3بار۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اِسْمِہٖ شَیْ ئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَافِیْ السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ بار اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ 7 بار وَاِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْم ُ… 7بار…7بار آیۃ الکرسی مکمل۔ مَاشَائَ اللّٰہُ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ایک بار یہ عمل ہر نماز کے بعد صبح و شام مستقل کریں زندگی کا معمول بنالیں تو کمال ہوگا۔
سابقہ حال دل عبقری قارئین کی تصدیقات کے بعد دوبارہ شائع کیا جارہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 942 reviews.