Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرندوں کا راستہ معلوم کرنا انسانیت کیلئے معمہ

ماہنامہ عبقری - جون 2012

برسات کے موسم میں جب اُودے اُودے بادل آسمان پر چھائے ہوئے ہوتے ہیں تو اچانک کہیں دور سے کوئل کی رسیلی آواز کانوں میں رس گھولنے لگتی ہے۔ برسات اور کوئل کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہمارے ملک سے برسات رخصت ہوتا ہے تو کوئل بھی غائب ہوجاتی ہے مگر ہم میں سے شاید ہی کبھی کسی نے غور کیا ہو کہ کوئل کہاں سے آتی ہے اور برسات گزرجانے کے بعد آخر کہاں چلی جاتی ہے۔ پرندوں کی عادات و اطوارکا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انہیں آسانی سے مختلف قسموں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ایک قسم کے وہ پرندے ہیں جو مستقل طور پر کسی ایک جگہ قیام کرتے ہیں۔ دوسرے وہ جو کسی ایک موسم میں آتے ہیں اور موسم بدلتے ہی رخصت ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرندوں کی ایک ایسی قسم بھی ہوتی ہے جو پرواز کی صلاحیت سے محروم ہے۔ مگر نہایت تیزرفتاری سے سفر کرتے ہوئے نقل مکانی کرتے ہیں۔ جب پرندوں کے غول اپنے مقامات بدلتے ہیں تو سفر کے دوران شکاری پرندے ان پر جھپٹ پڑتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پرندوں کو شکار کرکے اپنی غذا بناتے ہیں۔ بعض اوقات سمندروں کوعبور کرتے ہوئے بہت سے پرندے اڑتے اڑتے تھکن سے اتنے بدحال ہوجاتے ہیں کہ ان کو ہوا میں اپنے آپ کو سنبھالنا دشوار ہوجاتا ہے اور وہ سمندر میں گرکر بے رحم لہروں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ای سی سٹوارٹ کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ چھوٹے چھوٹے دو سو کے لگ بھگ پرندے دوران سفر جہاز کے فرش پر گرپڑے اور وہ اس قدر تھکے ہوئے تھے کہ پکڑنے پر بھی نہ اڑسکے۔درجہ حرارت پر امریکی ڈاکٹر کینڈخ نے کافی تحقیق کی ہے ان کی تحقیق کے مطابق پرندے کی ہرقسم میں ایک مخصوص حد تک درجہ حرارت کی قوت برداشت ہوتی ہے۔ اس سے آگے وہ زندگی کھوبیٹھتے ہیں۔
انسان بھی پرندوں کا کم دشمن نہیں ہے۔ سجاول اور کلری پر شکاری اس موسم کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں جب سرما میں سائبیریا سے پرندے ان جگہوںپر آجاتے ہیں۔ دیکھا جائے تو یہ کتنی زیادتی ہے کہ بے یارومددگار اور بے ضرر پرندے جب اپنے سفر کی کٹھن منزلیں طے کرنے کے بعد کچھ عرصے کیلئے سستانے کو کہیں ٹھہریں تو سنسناتی ہوئی گولیوں سے ان کا استقبال کیا جائے۔پرندوں کی راستہ معلوم کرنے کی صلاحیت انسان کیلئے ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ وہ کس طرح اپنی منزل کا تعین کرتے ہیں اور پھر کس طرح اس منزل تک پہنچنے کیلئے راستہ طے کرکے اس پر قائم رہتے ہیں یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو آج تک صحیح معنوں میں حل نہیں ہوسکا۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ پرانے اور بوڑھے پرندے نوعمر پرندوں کو اپنے ساتھ سفر پر لے جاتے ہیں اور انہیں راستہ دکھاتے ہیں۔ پشت در پشت یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ اس طرح پرانی نسل ہر نئی آنے والی نسل کی رہنماثابت ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی پایہ تصدیق کو نہیں پہنچ سکی بلکہ ایسی مثالیں بھی سامنے آئیں کہ جس میں نئی نسل پرانی نسل کی مدد کے بغیر نقل مکانی کرتی ہوئی دیکھی گئی۔اسی طرح پرندوں کی بلندی پرواز اور رفتار کے بارے میں بھی مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ قدیم نظریات کے تحت پرندے پندرہ ہزار‘ تیس ہزار اور چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے تھے لیکن جدید تحقیق سے یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔ دراصل مختلف پرندے نقل مکانی کے دوران مختلف بلندیوں پر پرواز کرتے ہیں۔ عام طور پر پرندوں کا غول تین ہزار فٹ کی بلندی سے زیادہ اوپر نہیں جاتا بلکہ بعض اوقات تو اس کے نصف سے بھی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ میدانی علاقوں کے کچھ پرندے پانچ ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ جاتے ہیں۔
گینر‘ پیلیکون اور مرغابی کو بعض اوقات آٹھ نو ہزار فٹ کی بلندی پر بھی پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سارس کو بیس ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ غالباً ڈاڑھی والا گدھ ایسا پرندہ ہے جو سب سے زیادہ بلندی پر پرواز کرنے کا اہل ہے۔ 1921ء میں ڈاکٹر وولاس ٹن نے ایسے ہی ایک گدھ کوچوبیس ہزار فٹ کی بلندی پر ماؤنٹ ایورسٹ پر اڑتے ہوئے دیکھا۔ میجر چیمین نے سائمن نامی دس ہزار فٹ کی پہاڑی پر پرندوں کے غول دیکھے پرندے عام طور پر بیس اور چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز نہیں کرتے۔ لیکن بعض پرندے مثلاً مرغابی‘ شاہین‘ شکرہ اور عقاب ایسے پرندے ہیں جن کی رفتار نقل مکانی کے دوران سومیل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے کوہی ابابیل کو سب سے تیز رفتار پرندہ شمار کیا گیا ہے اس کی رفتار دوسو میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 939 reviews.