لاعلاج امراض کے لیے
جو کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد مفید اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ ذیل کا درود پاک کثرت سے پڑھا کرے۔ اس سے نہ صرف یہ شکایت رفع ہوجائے گی بلکہ یہ تمام لاعلاج امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَلْبِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُلُوْبِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔
نزلہ کا علاج
جس کو بھی نزلہ ہوگیا ہو وہ روزانہ صبح کو باوضو حالت میں اکتالیس بار درود شفاء پڑھ کر دوا پر دم کرے اور وہ دوا حسب ہدایت استعمال کرے۔ علاوہ ازیں اپنے اوپر دم بھی کرے انشاء اللہ شفاء کاملہ عطا ہوگی۔ درود شفاء یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّۃٍ وَّ خَلَائِقِ۔
ادائیگی قرض
جس پر قرضہ بے انتہا ہو اور اس کی ادائیگی کا کوئی بندوبست نظر نہ آتا ہو اس کیلئے لازم ہے کہ پاک وصاف ہوکر باوضو حالت میں بعد نماز عشاء کسی ایسی جگہ ننگے سر قبلہ رُو کھڑا ہو جہاں اس پر کسی شئے کا سایہ نہ پڑتا ہو۔ اول و آخر مندرجہ ذیل درود شریف ایک سو ایک مرتبہ اوردرمیان میں یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ پانچ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ پہاڑ کی مانند قرضہ بھی اکتالیس روز کے بلاناغہ عمل سے خزانہ غیب سے اتر جائے گا۔ درود پاک یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ مَعْدَنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ۔
ہرقسم کی پریشانی سے نجات
بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کیلئے درود پاک تنجینا کی تلاوت کرنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ جو کوئی یہ چاہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے اس کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہو اور جس مقصد کیلئے یہ سفر کیا ہو اس میں کامیابی ہو۔ اسے چاہیے کہ وہ سفر پر جانے سے قبل باوضو حالت میں فجر کی نماز کے بعد قبلہ رو بیٹھ کر 125مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر دعا مانگے اس کے بعد ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہی درود شریف پڑھتا رہے اور ناغہ نہ کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
جس کو ذرا ذرا سی بات پر جھوٹ بولنے کی عادت ہو اور اسے احساس تک نہ ہوتا ہو۔ اس عادت کی وجہ سے اکثر شرمندگی اور پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہو اور وہ اپنی اس عادت سے تنگ ہو اور اسے چھوڑنا چاہتا ہو۔ اس مقصد کیلئے اسے چاہیے کہ ہر روز فجر کی نماز میں سنت اور فرض کے درمیان اکیس مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ چند ہی روز میں اس کی یہ عادت چھوٹ جائے گی۔
اگر کسی لڑکے اور لڑکی کی شادی نہ ہوت ہو‘ منگنی ہوکر ٹوٹ جاتی ہو یا سرے سے رشتہ آتا ہی نہ ہو یا اگر رشتہ آتا ہو مگر بات طے نہ ہوتی ہو۔ یارشتے والے ناپسند کرتے چلے جاتے ہوں تو اسے چاہیے کہ نمازفجر اور عشاء کی ادائیگی کے بعد کسی سے کلام کیے بغیر ایک سو مرتبہ درود تنجینا پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ چالیس یوم کے اندر اندر انشاء اللہ کوئی اچھا اور نیک رشتہ آجائے گا۔جو شوگر کے مرض میںمبتلا ہو تو اس کیلئے لازم ہے کہ وہ ہرروز نمازفجر کے بعد درود شریف تنجینا اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔ انشاء اللہ اکتالیس یوم میں شوگر کے مرض سے آرام آجائے گا۔ درود شریف تنجینایہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ صَلٰوۃً تُنْجِیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَ تَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعِ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرُنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئٰاتِ وَتَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَئْی ئٍ قَدِیْرٌ۔
درود نوریہ
حضرت شیخ احمد الطیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبادت کی غرض سے تین دن کیلئے خلوت اختیار کی اس دوران انہیں سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی اور دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں یہ درود شریف ہے جو سفید نور کی روشنائی سے لکھا ہوا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی بھی خلوت میں ہو تو دن اور رات میں بارہ ہزار مرتبہ یہ درودشریف پڑھے تو اس پر وہ اسرار و رموز کھلیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ النُّوْرِ وَآلِہٖ۔
مدینہ منورہ سے فیض آنے لگا
حضرت سائیں توکل شاہ انبالوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کسی کو مرشد کامل نہ ملے یا کسی پر اس کا عقیدہ نہ ٹھہرے تو اس کو چاہیے کہ درود شریف محبت کے ساتھ پڑھے۔ اس کے پڑھنے سے اسے پرورش روح رسول اللہ ﷺ حاصل ہوجائے گی اور جس بزرگ سے اسے فیض دلانا مقصود ہوگا اس کی طرف خودبخود اس کی طبیعت متوجہ ہوجائے گی۔‘‘ مزید فرمایا ہم کو بھی درود شریف کی برکت سے روح رسول اللہ ﷺ کی پرورش ہے۔ اول اول جب ہم نے درود شریف بہت پڑھا تو ہم کو ایک صورت دکھائی دینے لگی جس کا نہایت موزوں سرخ و سفید چہرہ‘ آنکھیں بے حد حسین اور ان میں سرخ ڈورے پڑے ہوئے تھے اس کے عمامے میں ایک شملہ پیشانی پر تھا۔ وہ صورت ہر وقت ہمارے ساتھ رہنے لگی سوتے جاگتے‘ ہم حیران تھے کہ یہ کون ہیں کبھی کسی سے ذکر نہ کیا کہ یہ حالت ہے۔
اور اس کا اثر یہ تھا کہ طبیعت میں ہمیشہ جوش و خروش اور سوز و درد رہتا اور پھر کچھ عرصے بعد دو صورتیں ہوگئیں۔ دوسری صورت کے عمامے میں دو شملے نظرآئے۔ ایک پیشانی پر دوسرا بائیں جانب۔ مدت تک یہ دونوں صورتیں نظر آتی رہیں پھر ہمیں معلوم ہوا کہ وہ پہلی صورت حضرت پیران پیر عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تھی اور دوسری صورت حضور نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ کی۔ پھر وہ صورت گم ہوگئیں اور حضرت رسول اللہ ﷺ کی زیارت بالمشافہ ہونے لگی۔ مدینہ منورہ سے جلدی جلدی فیض آنے لگا‘ بڑی موج ہوگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں