Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

پیچش
مجھے روزانہ 10-15 پیچش آتے ہیں۔ بعض اوقات مروڑ کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں میری صحت دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے جبکہ آج سے تقریباً دو سال پہلے تک میری صحت قابل رشک تھی اور مجھے اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔ ان دو سال میں مجھے پیٹ کی بہت سی بیماریوں نے گھیرلیا ہے‘ برائے مہربانی کوئی اچھا سانسخہ بتادیں۔ (سویرا‘فیصل آباد)
مشورہ: سونف 100گرام‘ سونٹھ50گرام‘ ہلیلہ سیاہ 25 گرام‘ شکر 175 گرام‘ ان سب کو کپڑے میں چھان کر کے رکھ لیں اور صبح شام 1/4 تا 1/2 چمچ تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
جسم میں گرمی
عرصہ پانچ سال سے مجھے تکلیف ہے۔ پیٹ پھول جاتا ہے۔ سانس پھولتی ہے تھوڑا سا چلوں یا تھوڑا ساکھالوں تو پیٹ غبارے کی طرح بہت بڑا ہوجاتا ہے۔ پیٹ میں گرمی لگتی ہے۔ جلن وغیرہ نہیں ہے۔ طبیعت بوجھل رہتی ہے۔ کسی کام کو کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ اس ہوا‘ گیس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ قبض وغیرہ نہیں ہے۔ براہ مہربانی کوئی اچھی دوائی دیں اگر گرم دوائی کھاؤں تب بھی سانس تیز ہوجاتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے بلڈپریشر نارمل ہے۔ (مسزشفیق‘ ساہیوال)
مشورہ: آپ کچھ عرصہ ہاضم خاص اور جوہرشفاء مدینہ استعمال کریں۔ چائے‘ مرچ‘ مصالحوں‘ کھٹائی سے پرہیز ضروری ہے۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
آپریشن کے بعد…
میں نے بواسیر کا آپریشن کروایا تھا جس سے مجھے بلڈپریشر ہوگیا اور جوڑوں کا درد شروع ہوگیا۔ گرم دوائیوں سے مجھے یرقان (بی) کی شکایت ہوگئی ہے۔ میری عمر تقریباً 35 سال ہے۔ میں بیوہ عورت ہوں۔ میری دو بچیاں ہیں۔ مجھے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں۔ (ساجدہ‘ کراچی)
مشورہ: عرق گلاب سہ آتشہ‘ عرق سونف اصلی آدھی پیالی‘ خالص شہد ایک چمچی دوپہر‘ رات کو غذا کے بعد پئیں۔ طبیب سے روبرو مشورہ ضروری ہے۔ غذا میں صرف سبزیاں‘ انگور کھائیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
چہرے پر تیزاب
تقریباً دو سال پہلے میرے چہرے پر تیزاب پڑگیا تھا‘ زخم تو ٹھیک ہوگیا ہے لیکن نشان باقی ہے دھوپ میں یا آگ کے سامنے کام کرنے سے وہ نشان سرخ ہوجاتا ہے اگر اوپر کوئی کریم استعمال کرتی ہوں تو داغ ختم ہوجاتا ہے لیکن دوبارہ ظاہر ہونا شروع ہوجاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے اندرونی زخم ٹھیک نہیں ہوا۔ براہ مہربانی آپ مجھے طبی مشورہ دیں کہ مجھے کونسی میڈیسن اور کریم استعمال کرنی چاہیے۔ (کرن فرید‘ شیخوپورہ)
مشورہ: عرق گلاب خالص دو اونس نیلوفر ایک اونس ملا کر صبح پئیں۔ عمدہ اصلی سفید صندل کو عرق گلاب خالص میں پتھر پر گھس کر نشان پر لگائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
بیلنس آؤٹ ہوگیا
مجھے چکر آتے ہیں ان کا میں نے بہت علاج کروایا مگر بے سود۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کانوں کے ساتھ ایک بیلنس ہوتا ہے وہ آؤٹ ہوگیا ہے جبکہ حکماء دماغی کمزوری بتاتے ہیں مگر فائدہ  نہیں ہوتا‘ ایک ایک علاج تین تین ماہ تک کروایا ہے۔ صبح کھڑی نہیں ہوسکتی۔ اگر کھڑی ہوجاؤں تو پورا کمرہ گھومتانظر آتا ہے اور گرپڑتی ہوں۔ (ک،س۔ یو ایس اے)
مشورہ: تین بوتل عرق گلاب سہ آتشہ اصلی میں ایک تولہ سونے کی ڈلی کو آگ پر سرخ کرکے ڈبودیں‘ اس طرح سات بار کریں پھر اسی طرح پانچ تولہ چاندی کی ڈلی کو بجھائیں۔ روزانہ دو اونس یہ عرق صبح و شام پئیں۔ سوتے وقت اصلی عرق عنبر پئیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
میری نماز …میرا وضو…
میری عمر 19سال ہے پیشاب کرنے کے بعد ایک دو قطرے رہ جاتے ہیں بہت کوشش کے باوجود خارج نہیں ہوتے جب میں تھوڑا چل پھر کے بیٹھتا ہوں تو وہ خارج ہوجاتے ہیں اورمیرے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں اور میں نماز ادا نہیں کرسکتا‘ کئی مرتبہ تو میری نماز‘ میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے اور ناک کیساتھ گالوں پردانے نکل آئے تھے جو کہ تقریباً تین سال تک رہے میں نے بہت سی کریمیں استعمال کیں مگر کچھ اثر نہیں ہوا میں نے غلط کام چھوڑے تو دانے بھی ختم ہوگئے بس کچھ نشان باقی ہیں۔ (محسن شفیق‘ راولپنڈی)
مشورہ: 7 دانے بادام رات کو پانی میں بھگودیں‘ صبح چھیل کر اچھی طرح چبا کر کھالیں۔ دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد عمدہ سندرخانی کشمش ایک دو مٹھی کھائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
بہت شرمندہ ہوں
میری عمر 15سال ہے۔ میری آواز بہت بھاری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں کسی سے فون پر بات کروں تو وہ کہتا ہے یہ تو زیادہ عمر کا ہے اور آدمی لگتا ہے‘ پہلے میری آواز ٹھیک تھی اب ایسی ہوئی ہے۔ (آمنہ‘ شاہدرہ)
مشورہ: بالغ ہونے پر آواز میں فرق آجاتا ہے مگر یہ فرق ایک دم نمایاں نہیں ہوتا‘ بتدریج ہوتا ہے۔ بڑے ہوکر آواز بھی بڑوں جیسی ہوجاتی ہے بچوں جیسی نہیں رہتی۔ اگر آواز  میں یہ بھاری پن معمول کے خلاف ہو تو نزلہ‘ زکام‘ گلے کی خرابی کا علاج ہونا چاہیے۔ شفائے حیرت سیرپ تین ماہ استعمال کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
لاعلاج بیماری
میری آنتوں میں السر ہے‘ عرصہ دس سال سے اسٹرائیڈز پر ہوں۔ ڈاکٹر سرجن کہتے ہیں جب تک اس سے کام چلے چلاؤ ورنہ آپریشن کروا کر پاؤچ لگوالو۔ بڑی آنت کو بند کردیتے ہیں اور بڑے پیشاب کا دوسرا راستہ بنا کر پاؤچ لگا دیتے ہیں۔ پہلے مجھے خون آتا تھا پیپ آتی تھی دوا نہ لوں تو تکلیف اسی طرح ہوجاتی ہے۔ سرجن اور ڈاکٹر اس بیماری کولاعلاج بتاتے ہیں۔ (نسیم‘ کراچی)
مشورہ: بیل ایک مشہور پھل ہے‘ یہ پنساریوں سے سوکھا ہوا بھی ملتا ہے اس کا مربہ بھی بنتا ہے اور شربت بھی بنتا ہے بہت خوشبودار پھل ہوتا ہے‘ بہت ہلکا اور خوش ذائقہ۔ کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت یہ پھل روزانہ کھائیں۔ مقدار کی کوئی قید نہیں ہے جس طرح عام طور پر کھانا کھانے کے بعد پھل کھاتے ہیں اسی طرح کھالیا کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوجائے گا۔ نہایت مفید ہے۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
بالوں میں خشکی
میں جب بہت چھوٹی تھی تو میرے بال جھڑنے لگ گئے تھے ان میں عجیب طرح کی خشکی ہے‘ بال اوپر سے خشک ہیں لیکن اس کی جڑیں چکنی ہیں اگر میں دو تین دن بالوں کو نہ دھولوں تو چکنی خشکی اترنے لگتی ہے جس دن دھوتی ہوں اس دن خشکی اترتی ہے مگر اس دن چکنی نہیں ہوتی بلکہ دوسرے دن چکنی ہوتی ہے۔ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ مجھے تیل لگانا چاہیے یا نہیں کیونکہ بال اوپر سے بہت زیادہ خشک اور پھیلے ہوئے ہیں اور بے رونق ہیں اس کے علاوہ دھوتے وقت بال گھچوں کی صورت میں گرتے ہیں۔ (حسنہ‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانے سے طب نبویؐ ہیئر آئل اور اس میں ہیئر پاؤڈر ملا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے بالوں پرلگائیں۔ انشاء اللہ آپ کے بالوں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔
پیشاب کی بیماری
مجھے پیشاب کی بیماری ہے‘ ہروقت پیشاب آتا ہے‘ ہمارا پہاڑی برفانی علاقہ ہے‘ سخت سردی میں چائے کے بغیر گزارہ نہیں ہے مگر چائے پینا میرے لیے مصیبت ہے اس سے ایک دم پیشاب زیادہ ہوجاتا ہے۔ میں نے اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی میں بھی بہت علاج کروایا مگر سوائے نقصان کے کچھ نہیںہوا‘ مجھے شوگر نہیں ہے‘ سردی ہے۔ گرمیوں میں پیشاب کی زیادتی تو رہتی ہے مگر سردیوں کی بہ نسبت کم ہوتی ہے۔ میں نے اصلی سلاجیت بھی بہت کھائی ہے اصلی سلاجیت ہمارے علاقے میں ہوتی ہے یہیں سے سب جگہ جاتی ہے۔ مجھے جلدی مشورہ دیں۔ (حفیظ اللہ‘ چٹورکھنڈ غذر)
مشورہ: آپ کے علاقہ میں سنجور پھل ہوتا ہے۔ یہ آپ کے علاقہ کا نام ہے۔ اردو زبان میں اسے باؤبیر کہتے ہیں۔ طب کی زبان میں اس پھل کو ابہل کہتے ہیں۔کوئٹہ بلوچستان میں یہ بیر بڑے بڑے ہوتے ہیں۔ آپ کے علاقہ میں یہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں‘ ان کے پھولوں سے آپ کی پوری وادی خوشبودار رہتی ہے‘ معلوم ہوتا ہے جیسے کسی امریکن یا برطانوی بڑے ڈیپارٹمنٹل سے گزر رہے ہیں۔ یہ پھل آپ تھوڑا سا کھالیا کریں۔ بس اسی ایک دوا سے آپ کو فائدہ ہوجائیگا انشاء اللہ۔ سبزیوں‘ تازہ پھلوں سے قطعی پرہیز کریں۔ چاول آپ لوگ ویسے بھی کم ہی کھاتے ہیں۔ کھاتے بھی ہیں تو ابلے ہوئے چاول ہوں یا پلاؤ یا بریانی‘ سب کو سالن سمجھ کر روٹی کے نوالے میں رکھ کر کھاتے ہیں تو غرض یہ کہ چاول سے بھی پرہیز رکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
غلط علاج کا نتیجہ
میری عمر 42سال ہے مجھے تقریباً آٹھ سال سے کمر کے نچلے حصے میں درد ہے پہلے تومیں نے خاص توجہ نہیں دی‘ اب عمر کے بڑھنے سے درد بھی زیادہ ہوتا ہے۔ زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتی۔ قرآن پاک کی تلاوت زیادہ نہیں کرسکتی نماز پڑھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ تمہارا وزن زیادہ ہے اور پرہیزبھی بتایا یعنی آلو‘ چاول‘ بادی اشیاء سے پرہیز کرتی ہوں اور واک شروع کردی جس سے وزن کافی کم ہوگیا لیکن چہرے پر بہت برا اثر پڑا‘ چہرے سے برسوں کی مریض لگنے لگی۔ دودھ تو ویسے بھی میں نہیں پیتی۔ کبھی کبھار پی بھی لوں تو درد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سو کر اٹھوں تو درد زیادہ ہوتا ہے۔ دن کو چلنے پھرنے سے کچھ کم ہوتا ہے۔ (شکیلہ‘ بہاولپور)
مشورہ: غلط علاج اور دواؤں کے استعمال سے یہی ہوتا ہے کہ اصل مرض تو وہیں رہتا ہے مگر اس کے ساتھ دوسرے امراض ایسے لگ جاتے ہیں کہ مریض اصل مرض کو بھول کر ان نئے امراض کی فکر میں لگ جاتا ہے۔ آپ جوڑوں کا درد کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ دیسی گھی میں بکرے کے گوشت کو پکائیں اور روٹی سے کھائیں۔ زخموں کیلئے مرہم سکون استعمال کریں۔ قبض کیلئے دیسی اجوائن‘ سناء کے پتے دس دس گرام نمک لاہوری تین گرام گرائنڈر میںپیس کر محفوظ کرلیں جب ضرورت ہو سوتے وقت ایک دو چٹکی ضرورت کے مطابق کھائیں۔ اس تدبیر سے قبض‘ بواسیر اور کمردرد کو فائدہ ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔کچھ عرصہ ادویات یا پرہیز کرکے چھوڑ دینے سے مرض دوبارہ ہوجاتا ہے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ادویات استعمال کریں۔ انشاء اللہ آہستہ آہستہ دائمی فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔


Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 880 reviews.