Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالرحیم دہلوی ؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

شوہر، بیوی یا گھر کا کوئی فرد لاپتہ ہوجاے
اگر کسی عورت کا شوہر‘ بیٹا یا بیٹی یا بھائی بہن گھر سے ناراض ہوکر چلا جائے یا کسی کی بیوی‘ بیٹی‘ بیٹا‘ ناراض ہوکر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول وآخر گیارہ بار درود ابراہیمی  پڑھے اس کے بعد 1300 بار یہ کلمات پڑھے
رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ
پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے۔ انشاء اللہ لاپتہ شخص واپس آجائے گا۔
بعض لوگ وہم کا شکار ہوجاتے ہیں طرح طرح کے خیالی پلاؤ پکاتے پکاتے خود کو بے جا اور انجانے خوف میں مبتلا کرلیتے ہیں‘ کبھی مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں کبھی اپنی زندگی کو ناکام زندگی قرار دیتے ہیں اور کچے خیالات اور بے ہودہ وہم کے سبب کوئی کام نہیں کرتے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہر طرح محتاج اور پیسے پیسے سے ترستے ہیں اور طرح طرح کے اندیشوں میں مبتلا رہ کر طرح طرح کے امراض کا شکار بن جاتے ہیں۔ ان تمام خرافات سے نجات کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ تمام بے جا شکوک و شبہات اور وہم و خیال ختم ہوجائیں گے۔ اول نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرے اور ہر نماز کے بعد باوضو گیارہ بار درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھ لے اس کے بعد ایک سو پچاس بار
حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ
نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ
آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے رات کو سونے سے قبل بھی یہ عمل کرکے سوئے۔ انشاء اللہ حالات بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔
بعض لوگوں پر مختلف حالات اور حادثات کے گزرنے سے عجیب وغریب قسم کے وہم مسلط ہوجاتے ہیں اور وہ اس میں اس حد تک آگے بڑھ جاتے ہیں کہ نہ صرف ان کی زندگی بلکہ متعلقین اور دوست احباب کیلئے بھی وہ بڑی مصیبت بن جاتے ہیں۔ مثلاً کسی آدمی کو وہم ہوجاتا ہے کہ اگر میں نے کسی سے ہاتھ ملایا تو میرے ہاتھوں میں خارش ہوجائے گی میں نے کسی کا جھوٹا گلاس پانی پی لیا تو بیماری لگ جائیگی۔ کسی بیمار کی عیادت کو گیا تو میں خود اس مرض میں مبتلا ہوجاؤنگا اگر کسی کا ہاتھ جسم کو لگ گیا تو اس جگہ کو اور کپڑے کو دھویا جارہا ہے کہ جراثیم میرے جسم میں لگ کر مجھے نقصان پہنچائیں گے۔
اس کا آسان علاج یہ ہے کہ نماز کی پابندی کی جائے اور ہر وقت باوضو رہے اور درودشریف کا ورد رکھے اور ایک بوتل پانی پر اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پھر تین سو بار یہ آیت باوضو پڑھ کر دم کردے اور اس پانی کو چار وقت پیے۔
صبح ناشتہ سے قبل۔ دوپہر کو گیارہ بجے۔ بعد نماز عصر اور سوتے وقت انشاء اللہ بے جا وہم دور ہوگا اور زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
فَاللہُ خَیْرٌ حٰفِظًا ص وَّھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَo(یوسف64)
اگر کوئی شخص بیروزگاری سے پریشان ہو یا کاروبار بندش کا شکار ہو یا اکثر کام طرح طرح کی رکاوٹوں کے سبب نہ ہوتے ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ نیا چاند دیکھنے کے بعد پہلی جمعرات کو نمازعشاء کے بعد اکتالیس روز یہ عمل کریں۔ عشاء کی نماز پڑھ کر باوضو قبلہ رخ پاک مصلے پر بیٹھ کر روزانہ 2500بار
  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھیں اکتالیس روز مسلسل اور بلاناغہ پڑھنے کے بعد پھر تمام زندگی  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم انیس مرتبہ پڑھنی ہے تاکہ عمل قبضے میں رہے اور اس کے اثرات زائل نہ ہوں۔ اکتالیسویں روز عمل ختم ہونے کے بعد اگلے دن ایک سفید کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس میں بسم اللہ الرحمن الرحیم الگ الگ حروف میں لکھیں۔ اس دن نفلی روزہ بھی رکھیں اور روزہ کی حالت میں لکھیں۔ بسم اللہ شریف کو الگ الگ حروف میں اس طرح لکھیں۔
ب س م ا ل ل ہ ا ل ر ح م ا ن ا ل ر ح ی م
اس کے بعد اس کے نیچے یہ عبارت لکھیں۔
ھٰذَا مَکْتُوْبٌ مِّنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْلِ الْفَقِیْرِ (یہاں نام اور والدہ کا نام لکھیں) اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْلِ الْکَبِیْرِِ رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ بِحُرْمَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِکْشِفْ ضُرِّیْ وَاَغْنِ فَقْرِیْ وَاَجَابَ کَسْرِیْ وَاَزِلْ ھَمِّیْ وَغَمِّیْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئ قَدِیْر
پھر اس کاغذکا تعویذ بنا کر اسے لمبا موڑ کر ایک بانس کی نلکی میں ڈال دیں اور بانس کے دونوں سروں پر موم لگادیں۔ اس بانس کے ٹکڑے کو پتھر سے باندھ کر دریا‘ نہر‘ تالاب‘ جھیل یا سمندر میں ڈال دیں۔
اس کے بعد میٹھے چاول پکا کر گیارہ کم عمر معصوم بچوں کو کھلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک ماہ کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد آئیگی اور رکے ہوئے کام چل جائیں گے۔ کاروبار میں زبردست ترقی ہوگی۔ بیروزگاری دور ہوجائیگی۔ غیبی نصرت ظہور میں آئیگی جس کی پہلے کبھی امید ہی نہ تھی۔
 سفر کے خطرات سے حفاظت اور ہر قسم کے حادثے چور‘ ڈاکو کے لوٹنے اور جان سے مارنے سے حفاظت کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے۔ سفر پر جانے سے پہلے باوضو تین بار درود شریف پڑھیں‘ ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں اومیں ر آخر تین بار درودشریف پڑھ کر اپنے اوپر اور سامان پر دم کرلیں۔ انشاء اللہ سفر کے دوران ہر قسم کے شر‘ بم دھماکہ‘ ایکسیڈنٹ اور مصیبت سے

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 834 reviews.