Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

 

مراقبے سے فیض پانے والے

محترم حضرت صاحب السلام علیکم! میں نے مراقبہ میں دیکھا کہ آسمان سے سنہرے رنگ کا نورآرہا ہے کعبہ شریف پر اور وہ نور مجھ پر بھی آرہا ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے اللہ اللہ اللہ پھر میں نے کعبہ شریف کا طواف کیا سات چکر لگائے اور آب زم زم بھی پیا‘ پھر وہی نور مجھے لے کر مدینہ شریف جاتا ہے اور راستے میں پہاڑ ہیں‘ پھر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا دروازہ آجاتا ہے پھر میں اندر داخل ہوتی ہوں‘ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں ہوتی ہوں‘ وہاں پرحکیم صاحببھی کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر میں اندر جاتی ہوں‘ جالیوں کے پاس سلام عرض کرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو سلام عرض کرتی ہوں‘ مسجد میں سرخ قالین ہوتے ہیں۔منبر کے پاس سبز قالین ہوتا ہے۔ پھر میں مسجد کے صحن میں بیٹھ جاتی ہوں میں نے منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی دیکھا تھا۔

حضرت جی !مجھے مراقبہ کرنے کا بہت زیادہ شوق تھا ۔حضرت جی! شروع شروع میں تو تصور بنانے میں مشکل تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ تصوربننے لگاحکیم صاحب !آپ ہمارے لیے خصوصی دعا فرمائیے گا کہ اللہ پاک مجھے مستقل مزاجی سے مراقبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمیں اصل میں بھی اپنا گھر اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے کی حاضری نصیب فرمائیں۔ (ح ر)

 

مراقبے سے ہر کام ہوجاتا ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ہر ماہ نورانی مراقبہ ضرور کرتی ہوں۔ ماشاءاللہ میرے بہت سے کام بڑے ہی آسانی سے سرانجام پاتے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے کام ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اب مجھے ذہنی سکون مل گیا ہے۔ لیکن مراقبے کو کرنے کیلئے عقیدہ بہت ضروری امر ہے۔ میں جو کام سوچتی ہوں اور مراقبہ کرتی ہوں ساتھ یہ بھی عقیدہ ضرور ہوتا ہے کہ انشاءاللہ ضرور یہ کام ہوگا تو وہ کام ضرور ہوجاتا ہے۔ مراقبے کیلئے عقیدہ بہت ضروری ہے۔ (مصباح محمود‘ بہاولنگر)

 

مراقبے میں ٹوٹے تار دیکھے

میں نے مراقبے میں دیکھا کہ ایک سنہرے رنگ کا سمندر ہے اور میں اس کے اندر ہوں۔ پوچھنے پر پتا چلتا ہے کہ یہ اللہ کے نور اور رحمت کا سمندر ہے‘ پھر توجہ ٹوٹ گئی۔ دوبارہ توجہ بنی تو دیکھتا ہوں کہ آسمان کے سفر میں سے کوئی چیز نیچے گرتی ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں۔ آواز آتی ہے کہ نظر صاف نہیں ہے اسی وجہ سے مزید مشاہدہ نہیں اور کٹی ہوئی تار دیکھائی گئی اور توجہ ٹوٹ گئی۔ کافی دیر بعد دوبارہ توجہ بنی تو دیکھتا ہوں مواجع شریف کے سامنے ہوں اور دروازہ کھلا‘ اندر گیا تو کافی لوگ بیٹھے کھانا کھارہے تھے اور تمام میری طرف دیکھ رہے ہیں۔ پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں تو بتایا گیا جنگ بدر کے شرکاءمسلمان ہیں۔ پھر توجہ ٹوٹی تو دوبارہ نہ بنی۔ مراقبہ کے دوران کئی دفعہ ٹوٹی ہوئی تار دکھائے جانے سے کافی پریشان ہوں کہ میری کوتاہیوں کی وجہ سے کہیں میرا تعلق تو نہیں کٹ جائے گا؟؟؟(پ ر‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 821 reviews.