Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے عینک اتروا دی (مسزاسلم‘ فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں نے عبقری پہلی دفعہ فروری 2009ءمیں دیکھا اور پڑھا.... مجھے اتنا پسند آیا.... اتنا پسند آیا کہ اب میں ہر ماہ منگواتی ہوں۔

عبقری دراصل مجھے اس طرح ملا کہ میرے میاں کی دکان ہے اور ان کی دکان میں روز اخبار فروش سائیکل پر اخبار دے کر جاتا ہے۔ ایک دن میرے میاں نے اس کی سائیکل میں عبقری رسالہ دیکھا اور اٹھایا ان کو اتنا اچھا لگا کہ انہوں نے فوری خرید لیا اور شام کو گھر لے آئے اور مجھے کہا یہ رسالہ بہت زبردست ہے تم بھی پڑھا کرو۔

میں نے کہا لائیں میں ابھی پڑھ لیتی ہوں ابھی میں پڑھنے بیٹھی ہی تھی کہ مجھے اتنا زبردست لگا کہ سارا رسالہ پڑھ کے اٹھی۔ اب تو مجھے ہر ماہ اس رسالے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

میں نے عبقری سے فیض کس طرح حاصل کیا؟ اس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ عرصہ آٹھ سال سے میں نظر کی عینک لگا رہی تھی۔ 0.75 نمبر تھا۔ نزدیک اور دور کی دونوں نظریں کمزور تھیں۔ عبقری کے گزشتہ ایک شمارے میں آنکھوں کی ہر قسم کی تکلیف کیلئے یہ آیت پڑھی:۔

فَجَعَلنَاہُ سَمِیعًا م بَصِیرًا o

بس اب میں صبح و شام ہر وقت بس یہی آیت میری زبان پر رہتی۔ صرف ڈیڑھ ماہ ہی پڑھا تھا کہ مجھے عینک میں دھندلا دھندلا سا نظر آنا شروع ہوگیا۔ میں سمجھی کہ میری نظر پھر بڑھ گئی ہے۔

اسی پریشانی میں ڈاکٹر کے پاس گئی لیکن جب ڈاکٹر نے چیک کیا تو بتایا کہ آپ کی نظر تو بالکل ٹھیک ہوچکی ہے۔

محترم حکیم صاحب میرا یہ سننا تھا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا میں اب ہر ایک کو اپنی عینک اترنے کا قصہ سناتی ہوں اور ساتھ یہ آیت بھی بتاتی ہوں۔

اگر عبقری مجھے نہ ملتا تو شاید ساری زندگی میں عینک کے ساتھ ہی گزارتی۔ جب سے عینک اتری ہے مجھے ایسے لگتا ہے جیسے مجھ پر سے بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہے۔ میں خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 809 reviews.