آئیں! میں آپ کو عامل بننے کا طریقہ بتائوں۔ عامل مجموعہ ہے عملیات کا جس کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے جو شخص ایک کام کیلئے مسلسل عمل سے گزر رہا ہو۔ وہ اس کام کا عامل کہلاتا ہے۔ میں آپ کو مرض کی شناخت نہیں پہچان مرض کا عامل بننے کا چلہ یعنی یہ عمل چالیس دن کا ہے۔ اس کام کو شروع کرنے کیلئے ہفتہ کے دنوں میںسے جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے لہٰذا آپ اپنا یہ عمل جمعہ کے دن سے اس طرح شروع کریں کہ آپ چالیس دنوں کی نماز فرض باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ پڑھنے کی نیت کریں کہ فجر کی نماز شروع ہونے سے دوچار منٹ پہلے صف میں کھڑے ہوں اور پوری (اقامت الصلوٰة) آپ اور امام کے اللہ اکبر کہنے کے ساتھ ہی آپ بھی اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لیں اور دونوں رکعتیں پوری ہونے کے بعد سلام پھیرنے کے بعد آپ استغفار‘ کلمہ طیبہ‘ آیت الکرسی‘ تسبیحات فاطمة الزہراءرضی اللہ عنہا‘ دعا کے بعد آپ مسجد میں بیٹھے رہیں اور اس دوران کلمہ سوئم کے پہلے حصہ کا ورد زیادہ کریں۔ ایک تسبیح درودشریف کی اور ایک تسبیح استغفار پڑھیں اور پھر نماز اشراق ادا کرکے اپنے گھر جائیں اور ناشتہ وغیرہ کریں اور کاروبار زندگی میں مصروف ہوجائیں آپ جو کاروبار بھی کررہے ہوں اس میں بے ایمانی کا عنصر موجود نہ ہو۔
کھانے پینے میں کسی قسم کاپرہیز نہیں ہے۔ سوائے حرام اشیاءکے۔ پھر آپ صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک ایک وقت مقرر کرلیں یہ وقت تقریباً ایک گھنٹہ آپ کے عمل میں لگے گا اور چالیس دن تک یہ عمل وقت مقررہ پر ہی کریں۔ پہلے دو دو رکعت کرکے 4 نوافل نماز چاشت ادا کریں۔ پھر چار رکعت نماز نفل کی نیت کریں اور ثنائ‘ تعوذ اور تسمیہ کے بعد سورة الفاتحہ یعنی الحمدشریف پوری آمین تک اس کے بعد آیة الکرسی دس دفعہ سورة الکافرون دس دفعہ‘ سورة الاخلاص دس دفعہ‘ سورة الفلق دس دفعہ‘ سورة الناس دس دفعہ پڑھنے کے بعد پہلے دو دو رکعت کرکے چار نوافل نماز چاشت ادا کریں۔ پھر چار رکعت نماز نفل کی نیت کریں اور ثنائ‘ تعوذ اور تسمیہ کے بعد سورة الفاتحہ یعنی الحمدشریف پوری یعنی آمین تک ایک دفعہ اس کے بعد آیة الکرسی دس دفعہ سورة الکافرون دس دفعہ‘ سورة الاخلاص دس دفعہ‘ سورة الفلق دس دفعہ‘ سورة الناس دس دفعہ پڑھ کر رکوع کریں اور پھر دونوں سجدوں کے بعد دوسری‘ تیسری اور چوتھی رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح پڑھیں اور سلام کے بعد سرسجدہ میں رکھ کر تیسرے کلمہ کاپہلا حصہ ستر مرتبہ پڑھ کر سر سجدہ سے اٹھا کر ستر مرتبہ آیت کریمہ پڑھیں اور اپنے مقصد کیلئے دعا کریں۔
اس کے بعد جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے اور عام دنوں میں ظہر کی نماز سے پہلے پہلے چار رکعت نماز نفل صلوٰة التسبیح ادا کریں۔ مغرب کی نماز کے بعد چھ رکعت اوابین پڑھیں۔ پھر رات کو صبح یعنی فجر کی اذان سے کچھ وقت پہلے اٹھ کر نماز تہجد ادا کریں۔ اس تمام عمل کو چالیس دن تک خصوصی طور پر اور باقی زندگی میں نماز باجماعت تکبیراولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی فکر کریں۔ چالیس دن کے اندر اندر آپ اپنے اندر مخصوص قسم کی تبدیلی اور خاص قسم کے اثرات محسوس کریں گے۔ اکثر خواب میں آپ ہوائی سفر وغیرہ کررہے ہوں گے یہ آپ کی کامیابی کی دلیل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں