Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَامَالِکُ المُلک کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں،، یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری چند ماہ پہلے ایک سٹور سے ملا میں نے ایسے ہی اٹھا کر پڑھنا شروع کردیا۔ مجھے رسالہ اتنا اچھا لگا کہ میں نے فوراً وہاں سے خریدا اور گھر آکر ایک ہی نشست میں پورا رسالہ پڑھ ڈالا۔ میں نے آج تک اس سے زبردست کوئی رسالہ نہیں پڑھا۔ حکیم صاحب اس میں بہت زبردست روحانی اور جسمانی ٹوٹکے ہیں جس سے مخلوق خدا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پچھلے تین چار سالوں سے ہماری فصل اچھی نہیں ہورہی تھی جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ میں نے مراقبے کا عمل پڑھا اور ساتھ اس سے فیض پانے والے واقعات بھی پڑھے تو میں نے یقین اور توجہ کے ساتھ مراقبے کا عمل کرنا شروع کردیا۔ ہم نے گندم کی بوائی کی ہوئی تھی میں روزانہ مراقبے کا عمل کرتا اور خلوص دل کے ساتھ دعا کرتا۔ مراقبے سے یہ تبدیلی آئی کہ ہم نے صرف ایک ایکڑ گندم کاشت کی تھی اللہ تعالیٰ نے ماشاءاللہ اس میں خلاف توقع بہت زیادہ برکت ڈالی۔ (ندیم اصغر، گوجرانوالہ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 519
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں