Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بائیں ہاتھ کا استعمال

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

آج کل مغربی تہذیب کی نحوست نے ہمیں جن برائیوں میں مبتلا کردیا ہے ان میں سے ایک بائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا ہے۔ یہ وہ گناہ بے لذت ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں اور دین کا نقصان ہی نقصان ہے جبکہ دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا باعث برکت بھی ہے اور باعث ثواب بھی۔ کھانے پینے کی لذت میں ادنیٰ سا فرق بھی نہیں پڑتا اور مفت کا ثواب حاصل ہوجاتا ہے۔ اس سلسلہ میں چند احادیث طیبہ پیش ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کا دھیان رکھنے کی توفیق سے نوازیں۔ آمین! ٭ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حتی الامکان اپنے تمام (عمدہ) کاموں میں دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے، وضو کرنے، کنگھی کرنے میں اور جوتا پہننے میں۔ ٭ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا جو ازواج مطہرات میں سے ہیں فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لیجاتے تو اپنے دائیں ہاتھ پر لیٹتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دایاں ہاتھ کھانے، پینے، وضو کرنے، کپڑے بدلنے اور لینے دینے کیلئے تھا اور بایاں ہاتھ دوسرے کاموں کیلئے۔٭ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اسے اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے اور جب پیے تو اسے اپنے دائیں ہاتھ سے پینا چاہیے۔ ٭حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ربیب پرور دہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ محترمہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے تھے، فرماتے ہیں کہ میں (بچپن میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیرپرورش تھا، (ایک بار) میرا ہاتھ (کھانے کے دوران) تھال میں چاروں طرف گھوم رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکے! بسم اللہ پڑھا کرو، اپنے دائیں ہاتھ سے کھایا کرو، اور اپنے سامنے سے کھایا کرو۔ ٭حضرت جرہد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے کھانا سامنے تھا، حضرت جرہد رضی اللہ عنہ کا دایاں ہاتھ زخمی تھا اس لیے انہوں نے بایاں ہاتھ کھانے کیلئے بڑھایا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر پھونک ماری دایاں ہاتھ درست ہوگیا اور پھر مرتے دم تک اس ہاتھ میں شکایت نہ ہوئی۔(صفحہ نمبر 63) (مزید ایسے اصلاحی اور روحانی واقعات حاصل کرنے کیلئے ”معرفت کے متلاشی،، کتاب کا مطالعہ کریں،،
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 516 reviews.