Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیوی! آپ سے کیا چاہتی ہے؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

پرکشش رہنے کی خواہش ایک بیوی کیلئے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے کہ اس کے شوہر کی نظر میں وہ خوبصورت اور پرکشش ہو۔ خواہ کتنی ہی موٹی، بھدی اور سانوی کیوں نہ ہو۔ آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ بیویاں آئے دن اپنے شوہروں سے سوال کرتی ہیں ”میں کیسی لگ رہی ہوں،، اس سوال کے پیچھے اصل میں ان کی یہ نفسیات کام کررہی ہوتی ہے کہ ان کے شوہر اب بھی ان میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس قسم کے سوالوں کے مثبت اور پرمحبت جواب دیجئے۔ اور اسے اپنی محبت کا یقین دلاتے رہیں تو وہ آپ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے پہلے سے زیادہ مستعد رہے گی۔ جسمانی سے زیادہ جذباتی لگائو مردوں اور عورتوں میں ایک بڑا نازک اور اہم فرق یہ ہوتا ہے کہ مرد اپنی بیوی سے ازدواجی لگائو کا زیادہ خواہشمند ہوتا ہے جبکہ عورت کو اپنے مرد سے جذباتی اور قلبی لگائو کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نازک فرق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کا باعث بھی بن جاتا ہے جو مرد اپنی بیویوں سے کم کم بولتے ہیں، ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، انہیں اس بات پر خاص توجہ دینی چاہے کہ ان کی بیویاں ان کی آواز سننے کیلئے بے تاب رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر دفتر سے ان کے شوہر کا فون آجائے اور انہیں ایک جملہ ہی سننے کو مل جائے تو گھنٹوں شوہر کی آواز ان کے کانوں میں رس گھولتی رہتی ہے۔ شوہروں کو چاہیے کہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آتے وقت چند جملے دل لگی اور چاہت کے انداز میں ضرور کریں تاکہ وہ آپ کی عدم موجودگی میں آپ کی باتوں کو سوچ کر خوش و خرم رہے۔ گھریلو اشیاءکے تحفے تحفہ یقیناً محبت بڑھاتا ہے اور الفت پیدا کرتا ہے اور میاں بیوی کے درمیان تعلق میں تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ لیکن تحفے کا انتخاب اصل چیز ہے۔ مرد اپنی بیویوں کو کوئی گھریلو شے تحفے میں دے تو اس سے بیوی کو خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ بیوی اپنے شوہر سے ایسا تحفہ چاہتی ہے جس سے یہ اظہار ہو کہ شوہر نے بیوی کی خواہش کا احترام کیا ہے۔ یقیناً ایسا تحفہ پاکر آپ کی بیوی جھوم اٹھے گی۔ اپنی گھریلواور ازدواجی زندگی کو پرسکون اور خوشگوار بنانے کے لاجواب گُر اور ٹوٹکے ”شادی شدہ زندگی ہنسی خوشی گزارنے کے راز،، کتاب میں پڑھیں!
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 505 reviews.