Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چقندر سے لاعلاج امراض کے خاتمہ (محمد نواز خان، پشاور)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

چقندر قبض کشا سبزی ہے۔ ورم دور کرتی اور گیس تحلیل کرتی ہے۔ جسم کو غذائیت بخشتی ہے۔ عام طور پر خواتین چقندر کو ابال کر اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تاکہ اس کا کھاراپن دور ہوجائے اس طرح سالن تو مزے کا بنتا ہے مگر غذائیت کم ہوجاتی ہے۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر ہر جمعہ ایک بوڑھی خاتون چقندر اور جو کی دیگ تیار کرکے لاتی تھیں۔ اس کو خوب گھوٹ کر ہریسے کی مانند کرلیتیں۔ جمعہ کی نماز پڑھ کر لوگ ان کے پاس جاتے، سلام کرتے اور خوشی خوشی چقندر اور جو کا پکوان کھاتے تھے۔ (بخاری، مسلم) بواسیر، جوڑوں کے درد، سردرد اور پرانی قبض کیلئے بھی چقندر بہت مفید ہے۔ ایک درمیانہ چقندر پتوں سمیت کاٹ کر ڈیڑھ دو کپ پانی میں ابال اور چھان کر ایک پیالی نہار منہ پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ صرف چقندر کاٹ کر ابال کر اس کا پانی پیالی بھر پینا بھی مفید ہے۔ اس سے پرانی قبض دور ہوجاتی ہے اور بواسیر کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ بال خورہ کیلئے چقندر کے پتے، ڈنٹھل اور ایک چقندر کاٹ کر پانی میں خوب جوش دیجئے اور اس سے بال دھوئیے جوئیں آئندہ نہیں ہوں گی ایک ماہ مسلسل بالوں میں یہی عمل دہرائیے۔ خشکی کیلئے ایک چقندر پتوں سمیت پانی میں ابال کر سر پر خوب ملیے آدھے گھنٹے بعد سر دھولیجئے ہفتہ میں دوبار یہ عمل کریں اس سے خشکی دور ہوجائے گی۔ چقندر کا تیل دو بڑے چقندر لے کر انہیں کاٹ لیجئے گول قتلے کرکے ایک کلو سرسوں کے تیل میں خوب جلائیں جب قتلے سیاہ ہوجائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان لیجئے۔ یہ تیل سر میں روزانہ لگائیں اس سے بال مضبوط اور گھنے ہوں گے۔ سردرد کیلئے چقندر کا عرق نکال کر ناک میں ٹپکانے سے سرکا درد اور بعض دفعہ دانت کا درد بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ بھاری رہتا اور کنپٹی میں جکڑن ہو، سر میں درد ہو تو ایک درمیانی چقندر لیجئے اور ہلکا سا چھیل کر قتلے کرکے اور نرم نرم پتے کاٹ کر ایک گلاس پانی میں ابالیے۔ تین چار جوش آنے پر اتار لیجئے۔ حسب ذائقہ چینی نمک ملا کر قتلے کھائیے اور پانی پی لیجئے چند روز میں فائدہ ہوگا۔ سیاہ دانوں اور چھائیوں کیلئے چقندر کو پانی میں ابال کر اس پانی سے منہ دھوئیے یا منہ پر روئی سے یہ پانی لگا کر پانچ منٹ بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔ گھٹیا کے ورم کیلئے جوڑوں میں درد ہو یا وہ سوج گئے ہوں تو ایک کلو چقندر کے قتلے کرکے پانچ کلو پانی میں ابالیے۔ خوب ابل جائیں تو اس پانی سے متاثر حصہ بار بار دھونے سے درد اور ورم دور ہوجاتا ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے تیل چقندر لے کر دھو لیجئے۔ پتوں سمیت ان کا ایک کلو پانی نکالیے اسی طرح ارنڈ کے پتوں کا پانی آدھ کلو نکال لیجئے اب تلوںکا تیل ڈیڑھ کلو لیجئے اور اس میں یہ پانی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہوجائے تو اتار کر کپڑوں سے چھان کر رکھئے جوڑوں پرمالش کرنے سے ورم آہستہ آہستہ تحلیل ہوجاتا ہے اور درد کو آرام آتا ہے۔ پسلی کے درد میں بھی اس تیل کی مالش آرام دیتی ہے۔ کان میں دانہ پھنسی ہو، درد رہتا ہے تو اس تیل کے دو چار قطرے کان میں ڈالنے سے آرام آجاتا ہے دن میں تین بار ڈالیے۔ توانائی بخش سالن آدھا کلو گوشت میں ایک کلو چقندر کاٹ کر نرم پتوں سمیت پکائیے۔ گوشت بھون کر چقندر ڈال دیجئے۔ پک جانے پر ہرا دھنیا، گرم مصالحہ ڈال دیجئے، توانائی بخش سالن تیار ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 504 reviews.