ستمبر کے جوابات
1۔بہن! آپ سورة الانشراح صبح وشام ایک ایک تسبیح پڑھیں روزانہ ایک پائو پارہ یاد کریں اور سارا دن اسے چلتے پھرتے دہراتی رہیں۔انشاءاللہ آپ کو بہت جلد قرآن پاک دوبارہ مکمل یاد ہوجائیگا۔ میرے چھوٹے بھائی کو بھی یہی مسئلہ تھا ہمارے قاری صاحب نے اسی طریقے سے اُن کی دہرائی کروائی اس طرح ان کا سکول کا بھی ساتھ چلتا رہا اور ساتھ ساتھ قرآن پاک کی دہرائی بھی ہوگئی۔(انیس احمد، کراچی)
2۔ بھائی میرا بھی اسی قسم کا مسئلہ تھا میرا کاروبار بالکل ٹھپ ہوچکا تھا، میں قرض اٹھا اٹھا کر تھک گیا تھا لیکن میرا کاروبار ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھالیکن جب سے میں نے عبقری کے اندر سورة الکوثر 129 بار صبح و شام کا ورد پڑھا ہے اور میں اسے مسلسل پابندی سے کرتا ہوں تب سے میرے معاملات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور غیب سے رزق ملنا شروع ہوگیا ہے۔اب میرے اوپر کسی قسم کا کوئی قرض نہیں اور میں مالی طور پر پھر سے خوشحالی کی طرف جارہا ہوں۔ آپ بھی یہی عمل یقین، توجہ کے ساتھ کریں انشاءاللہ اللہ کرم کرے گا۔(عبدالرحمن، راولپنڈی)
3۔ میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا۔میں نے ہرطرح سے علاج معالجہ کروایا ، پھر میں ایک دفعہ ان کو عبقری کے دفترآیا وہاں سے مجھے بے اولادی کورس چند ماہ استعمال کرنے کیلئے دیا گیا میں نے لکھی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کیا۔اللہ نے مجھے 10 سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا۔آپ بھی عبقری کے دفتر سے بے اولادی کورس لے کر استعمال کریں۔( نوید، لاہور)
٭ آپ دونوں میاں بیوی سورة الکوثر کے تین سوالاکھ کریں۔انشاءاللہ اللہ کرم کریگا۔ (عاطف علی، سیالکوٹ)
4۔ آپ دوپہر کھانے کے بعد آدھ پائو گرما پابندی سے کم از کم چالیس دن استعمال کریں۔ بہت لاجواب اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ آپ کھانا بھوک رکھ کر کھائیں اور جب تک بھوک نہ لگے تب تک نہ کھائیں ،سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ مرچ مصالحوں اور چکنائی سے پرہیز کریں۔(انعم، ملتان)
اکتوبر کے سوالات
1۔ میرا بیٹا عثمان غنی برین ٹیومر کا مریض ہے۔ میٹرک کا امتحان سرگودھا بورڈ سے دیا ہے۔ اس کا رول نمبر 715528 ہے۔ 1050 میں سے 922 نمبر آئے ہیں۔ اس کے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ سردرد کیلئے کوئی وظیفہ یا دوائی بتائیں۔ (آصف حسین، سرگودھا)
2۔یہ مسئلہ میری ایک دوست کا ہے جس نے اب تک بہت سے ٹوٹکے اور دوائیاں آزمائی ہیں لیکن فرق محسوس نہیں ہوا۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس کے چہرے پر (ٹھوڑی) کے نیچے کچھ فاضل بال ہیں جو سخت بھی ہیں اور سیاہ بھی، ٹیوزر سے نکالنے کے بعد چند دن کے بعد دوبارہ آجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ بہت پریشان ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی روحانی یا حکیمی علاج بتائیں جس سے اس مسئلے سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے۔ اس سلسلے میں ہر قسم کی دوائیاں اور ٹوٹکے آزماچکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کی عمر 34 سال ہے، غیرشادی شدہ ہے۔ (ر۔ا)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! مجھے چند سال سے بڑی زبردست ڈسٹ الرجی ہے، ہروقت ناک بہتا رہتا ہے،ساتھ بخار بھی ہوجاتا ہے۔ براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔(شاہد، لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 498
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں