Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بندش اور جادو ختم ہوگیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

ملازمت پر دوبارہ بحالی کیلئے (فتح محمد درکزئی فاران) جس بھائی کو اس کی ملازمت سے فارغ کیا گیا ہو اس کے بالا افسر نے اس کے صاحب نے اور وہ یہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اس کی ملازمت یا نوکری بحال ہوجائے تو یقین اور صدق دل سے ذیل ورد کو پڑھتا رہے تو بہت جلد اس کی وہی پہلے والی نوکری بحال ہوجائے گی۔ آزمودہ ورد ہے:۔ 1۔ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیم 3مرتبہ 2۔ درود شریف: گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی 3۔ یَاعَظِیمَ السُّلطَانِ۔ یَاقَدِیم الاَحسَانِ۔ یَادَائِمَ النِّعمِ۔ یَابَاسِطَ الرِّزقِ۔ یَاوَاسِطَ لعَطَائِ۔ یَادَافِعَ البَلَائِ۔ یَاحَاضِراً لَیسَ بِغَائِبٍ۔ یَامَوجُودًا عِندَ الشَّدَائِدِ۔ یَاخَفِیَّ اللُّطفِ۔ یَالَطِیفَ الصُّنعِِ۔ یَاحَلِیمًا لَایَعجَلَ اِقضِ حَاجَتِی بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّحِمِینَ۔ 4۔ درود شریف دوبارہ گیارہ مرتبہ بعد میں عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورہاتھ اٹھا کر دعا کریں دن میں دو یا تین بار دعا کریں۔ بحالی ملازمت تک یہ ورد جاری رکھیں بہت دفعہ آزمایا ہوا ہے۔ بہت جلد انشاءاللہ واپس اسی جگہ پر ملازمت بحال ہوجائیگی۔ عمل برائے بندش رزق دور کرنا (ایم اے قریشی، ملتان) محترم قارئین عبقری! ممکن ہے جس نیکی کو آج ہم حقیر سمجھ کر چھوڑ دیں کل بروز قیامت وہی ہماری نجات کا ذریعہ بنے کیونکہ نعمت کی اہمیت کا احساس جب ہوتا ہے جب وہ چھن جائے۔ حدیث مبارکہ ہے ”جب بندہ ماں باپ کیلئے دعا ترک کردیتا ہے تو اس کا رزق قطع ہوجاتا ہے،، یہ بہت ہی عام ہورہا ہے کہ آج کے اس مشکل دور میں 80 فیصد ہر ایماندار شخص پریشان ہے، رزق کی فراخی اور تنگی اللہ نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے۔مگر دنیا والے جادو ٹونے کے زور پر کسی کا رزق باندھ دیتے ہیں، یا کم کردیتے یا ختم کردینے یا چھین لینے کی کالک منہ پر مل لیتے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہے ہوں وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کادور شروع ہونے کا ہو۔ اب بہرحال تواس غریب پر اللہ کی طرف سے آرہی تھی درمیان اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔ (آخرت خراب کرلی) بہرحال اگر واقعی کس کا روزگار باندھ دیا گیا ہو تو درج ذیل عمل اس کے توڑ کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ عمل برائے بندش روزگار دور کرنا:روزانہ بعد نماز فجر اول وآخر درود شریف 101 مرتبہ پڑھیں اور درمیان میں سورة المزمل 18 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دعا کریں پانی خود پئیں، گھر والوں کو پلائیں، گھر دکان دفتر (مقام روزگار) میں اس کے چھینٹے ماریں دھیان رہے کہ پانی زمین پر نہ گرے اور یہ عمل بلاناغہ 41 دن کریں۔ حالات میں تبدیلی صرف چند دنوں کے اندر اندر شروع ہوجاتی ہے تاہم اگر اس عمل کو ہمیشہ اپنا لیا جائے تو چنددنوں میں ہی بہترین رزلٹ ملنا شروع ہوجائیں گے اور انشاءاللہ زندگی بھر کسی اور عمل کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ بعداز عمل بندہ ناچیز اور ”عبقری،، کی پوری ٹیم کے حق میں ضرور دعا کریں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان کو بندش رزق سے ہمکنار یا اس کا شکار نہ کرے اور اللہ سب کو اپنے خزانہ رزق سے وسیع اور کشادہ رزق عطا کرے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 494 reviews.