Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یَابَارِیُ سے ناممکن مسائل کا حل (قاری ریحان، ملتان)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

تمام ارواح کو اللہ تعالیٰ نے بالکل مکمل انداز میں پیدا فرمایا ہے اس کی ہر تخلیق ہر قسم کے نقص سے پاک ہے۔ انسانی تخلیق اتنی جامع ہے کہ اس میں کوئی کمی نہیں اگر انسانی جسم کی بناوٹ کے ایک ایک حصے پر غور کیا جائے تو انسانی تخلیق اس کی ایک شاہکار ہے۔ اس شاہکار کے بنانے کی صفت کو باری کہا جاتا ہے۔ حضرت امام غزالی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی چیز کو بنانے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے تین مدارج طے کرنے پڑتے ہیں۔ پہلا درجہ اندازہ ہے۔یعنی کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانا ہے۔ دوسرا درجہ وجود دینا ہے اور تیسرا درجہ اس کی شکل و ہیت ہے۔ پہلے درجے کیلئے خالق کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور دوسرے کیلئے باری کا اور تیسرے کیلئے مصور کا لفظ ہے۔ اس لیے باری کا مطلب تخلیقی وجود کو سنوار کرپیدا کرنا ہے یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد 313 ہیں۔ اس کے خواص مندرجہ ذیل ہیں۔ ڈاکٹر کے صاحب شفاءبننے کا عمل اگر کوئی ڈاکٹر، حکیم یا طبیب یہ چاہتا ہو کہ اس کے علاج کرنے میں اللہ کی خصوصی مدد شامل حال ہو اور اس کی دی ہوئی دوا شفاءکا ذریعہ بنے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 213 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے انشاءاللہ جس مریض کا وہ علاج کرے گا اللہ کرم کرے گا اگر یہ پابند تعداد میں نہ پڑھ سکے تو کھلا پڑھتا رہے۔ علاج شوگر یہ اسم شوگر کے روحانی علاج کیلئے بہت مفید ہے اور اگر اس کے ساتھ مُحیی کا لفظ ملالیا جائے تو اس کے اثرات و قوی ہوجاتے ہیں۔ اس لیے جس شخص کو شوگر ہو اسے چاہیے کہ یاباری المحی گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور چالیس دن تک یہ پڑھائی جاری رکھے۔ انشاءاللہ جسم کا بگڑا ہوا لبلبہ درست ہوکر کام کرنا شروع کردے گا مگر ہر روز پڑھائی کے بعد اللہ کے حضور میں شفایابی کی دعا کرنا ضروری ہے۔ علاج فالج فالج میں چونکہ جسم کا اہم حصہ متاثر ہوکر بیکار ہوجاتا ہے اور اسے نئے وجود کی ضرورت ہوتی ہے علاج کرنے کے ساتھ اس اسم کو کثرت سے پڑھتے رہنے سے آدمی بالکل درست ہوجاتا ہے اس کے ساتھ چند آدمی مل کر اکتالیس ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر تیل دم کرکے فالج زدہ کو مالش کیلئے دیں۔ انشاءاللہ مالش کرنے سے خاصا فائدہ ہوگا۔ قبر میں راحت کا عمل اگر کوئی شخص اسے روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اللہ تعالیٰ اسے مرنے کے بعد قبر میں راحت نصیب فرمائے گا اور اس کی قبر کو مثل جنت کردے گا۔ دنیا کو مسخر کرنے کا عمل عاملین کے نزدیک یہ اسم تسخیر عالم کے بھی عجیب اثرات رکھتا ہے جو شخص اسے تسخیر کی غرض سے پڑھے دنیا اس پر فدا ہوگی۔ شاہ عبدالرحمن کا قول ہے کہ جب کوئی کسی کی محبت میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ گلاب کے پھول پر اس اسم کو 75 مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور اس کے بعد اپنا اور اس کا نام لے پھر جس کی آرزو ہو اسے دے۔ انشاءاللہ وہ محبت میں والہانہ پیچھے پیچھے پھرے گا۔ اگر کوئی حاکم اسے پڑھے تو ماتحت والے دل و جان سے اس کا حکم بجالائیں گے۔ یاباری کا جامع وظیفہ یہ وظیفہ قضائے حاجات، مشکل سے مشکل کام کو حل کرنے، جادو، کالے علم کے اثرات ختم کرنے، برص اور جذام کی بیماری سے خلاصی پانے، اس اسم کے اسرار جاننے، غرضیکہ یاباری کے تمام فوائد حاصل کرنے کیلئے بہت مجرب ہے جو شخص اسے روزانہ 12 ہزار مرتبہ سات دن تک پڑھے گا اسے تمام فوائد حاصل ہوں گے اور اس اسم کے فیوض و برکات ظاہر ہوں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 488 reviews.