محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے لاکھوں دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔ آپ نے ہماری زندگی بدل دی ہے۔ الحمدللہ کہ اللہ نے ہمیں صحیح راستہ دکھایا۔
حکیم صاحب! عبقری کے ذریعے آپ سے ملاقات کے بعد میرے دن رات بدل چکے ہیں اب میں دین کی راہ پر چلنے لگی ہوں۔ میں نے ایک بات جو کہ عجیب نسخہ بھی ہے اور دوائی بھی خاص عبقری کے قارئین کیلئے بھیجی ہے۔ ہوا ایسا کہ میں نے تقریباً تین دن فجر کی نماز نہ پڑھی کیونکہ میری بیٹی بیمار تھی رات کو اسی کے ساتھ لگی رہتی تھی، صبح دیر سے آنکھ کھلتی اور فجر کا ٹائم ختم ہوگیا ہوتا۔ اس دوران میں نے دیکھا کہ میری طبیعت خراب رہنے لگی پھر ویسے ہی حالت جیسے بلڈ لو ہونے پر ہوتی ہے، نہ کوئی کام کرنے کو جی چاہے نہ ہی ٹھیک سے قرآن پاک پڑھ سکوں۔ بس بیزاری اور بے چینی بس دل میں یہ ہی آئے کہ بس میرا اللہ مجھ سے ناراض ہوگیا ہے۔ اسی لیے فجر کی نماز چھوٹ رہی ہے۔ میرے شوہر اصرار کرتے رہتے کہ جائو دوائی لے آئو۔ کیونکہ پہلے والی حالت کی وجہ سے وہ جانتے تھے کہ حالت زیادہ بگڑ جائیگی۔ (میرا بلڈپریشر اکثر لو رہتا تھا جس کی وجہ سے میری طبیعت اکثر زیادہ خراب ہوجاتی تھی) خیر میں نے ان سے کہا کہ میں نے فجر کی نماز نہیں پڑھی اسی لیے حالت ایسی ہے کل تک دیکھتے ہیں۔
حکیم صاحب! میں جب رات کو سوئی تو اللہ سے باتیں کرتی کرتی سوگئی کہ یااللہ اگر کوئی گناہ ہوگیا ہے تو معاف کردے مگر مجھ سے نماز کی توفیق نہ چھین، مجھ سے ناراض نہ ہو اور بھی بہت کچھ کہتی رہی اللہ کا شکر صبح فجر کی نماز پڑھی، وہی معمول کے مطابق قرآن پاک پڑھتی رہی اور جو کچھ روزانہ پڑھتی تھی سب کچھ پڑھا۔ گھر کا سارا کام بھی کیا جو کہ 3 دن سے نہیں کیا تھا۔ کھانا بھی بنایا اور یقین کریں میں تو ایسی فریش تھی کہ جیسے مجھے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ میرے شوہر اٹھے انہوں نے بھی دیکھا اور خوش ہوگئے۔ حکیم صاحب! فجر کی نماز اور صبح کے ذکر اور سورہ یٰسین، سورہ مزمل، سورہ ملک، آخری 6سورتیں، سورہ کوثر 129 بار اور بھی کافی چھوٹے چھوٹے عمل ہیں جو کہ کرتی ہوں یہ تو میرے جسم کی مشین میں پٹرول کا کام دیتے ہیں۔ بس دعا کرتی ہو کہ یاللہ مجھ سے نماز، اذکار اور درس کی سعادت نہ چھین لینا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 486
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں