Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ندامت کے آنسو (عظمیٰ اعجاز، لاہور)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

یہ واقعہ میرے میاں کے دوست کے ساتھ پیش آیا میرے میاں اور وہ کافی گہرے دوست تھے یہاں بھی اکٹھے رہے پھر میرے میاں بیرون ملک چلے گئے اور قسمت ایسی کہ انکا بھی وہاں آنا ہوگیا، اب ایسا ہوا کہ دونوں ہی خوب دنیا کی مستیوں میں رنگ گئے یعنی شراب، سگریٹ نہ نماز نہ قرآن۔ پھر ایسا ہوا واپس آنا ہوا دونوں کی شادیاں ہوئیں، میرے میاں کو کافی عرصے بعد اللہ نے ہدایت دیدی مگر ان کا دوست اب بھی نماز سے غافل رہتا ایک دن اچانک انہیں بخار آگیا دوائی لی پر بڑھتا چلا گیا، سروسز ہسپتال لے گئے علاج ہوا مگر فائدے کے بجائے دو دن میں طبیعت اتنی بگڑ گئی کہ نیچے کا پورا جسم مفلوج ہوگیا۔ فوراً شالیمار لے گئے وہاں علاج شروع ہوا، بس چہرہ حرکت کرسکتا تھا، باقی جسم بے جان ہوگیا۔ سب نے اس کیلئے دعا کی، مالی امداد بھی کی، ہسپتال والوں نے دو لاکھ کا خرچ بتایا جس کی وجہ سے سب پریشان تھے۔ میں نے درس میں آکر اللہ سے باتیں کی۔ پھر انکی عیادت کیلئے گئی حکیم صاحب ان کے الفاظ مجھے کبھی نہیں بھول سکتے۔ مجھے دیکھا تو رونے لگے اور کہا کہ بھابی ہم دوست بیٹھے ہوتے تھے مسجد سے اذان کی آواز آتی، ہم سنی ان سنی کردیتے، بلاوا آتا پر نہ جاتے۔ اب دعا ہے کہ اللہ صحت دیدے تو نماز قضاءنہ کرونگا، میں نے بھی انہیں سمجھایا کہ اللہ سے توبہ کرو اور اللہ کے ساتھ باتیں کرو، مجھے یقین ہے جلد ہی صحت ملے گی میں گھر آئی تو اپنے میاں سے کہا کہ مجھے یقین ہے وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائینگے اور کوئی پیسہ بھی نہیں لگے گا۔ جب وہ باتیں کررہے تھے تو انکے آنسو تکیے کو بھگورہے تھے خدا کی قسم پتہ نہیں کیوں میرا دل کہتا تھا کہ اس کے یہ ندامت کے آنسو ضائع نہیں جائینگے۔ میں نے دوبارہ جاکر جب دیکھا تو انکا ایک ہاتھ کام کررہا تھا میں نے انہیں تسبیح دی کہ اس پر استغفار پڑھتے رہیں اور درود پاک پڑھیں اور اللہ سے معافی مانگتے رہیں اللہ کا فضل ہوا اور وہ ایک ماہ میں تندرست ہوگئے۔ اب وہ نماز بھی پڑھتے اور کام بھی کرتے ہیں۔ میں اپنے بچوں کو مثال دیتی ہوں کہ دیکھو وہ زندہ مثال ہے اس سے سبق لو۔اللہ ہمیں سچی توبہ کی توفیق دے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 482 reviews.