ایک دوست نے اپنا واقعہ سنایاکہنے لگے بندروڈ پر میری دکان ہے ساتھ میں ایک ورکشاپ ہے اس کے مالک بڑے بااثر اور طاقت ور لوگ ہیں، بدمعاش بھی ہیں دھونس اور دھاندلی سے اپنے کام نکلوا لیتے ہیں۔ ان کی میری دکان پر نظر تھی کہ کسی طرح یہ مجھ سے ہتھیا لیں بدقسمتی سے ایک دن ان کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے مجھے بلا کر کہا کہ یہ شیشہ تم نے توڑا ہے۔ میں نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کیا ہے تو انہوں نے اپنی ورکشاپ کے مکینوں اور ملازموں سے گواہی دلوا دی کہ یہ کام میں نے ہی کیا ہے۔ وہ کہنے لگے پیسے بھرو ورنہ ہم تمہیں پولیس کے حوالے کریں گے؟ میں بہت فکرمند ہوا انہوں نے مجھے گالیاں بھی دیں۔ اسی اثناءمیں عصر کی نماز کا وقت ہوگیا میں قریب واقع مسجد میں نماز کیلئے چلا گیا میں سخت دل گرفتہ تھا، صدمہ اور غم سے میرا بُرا حال تھا، نماز ادا کرنے کے بعد میں مسجد میں ایک طرف جابیٹھا اور اپنے رب سے ان الفاظ میں فرماد کی ”یااللہ! میں نے تجھے نہیں دیکھا ہے مگر تو ہے تو میری ان ظالموں سے گلوخلاصی کروا دے۔،، میں کافی دیر وہیں بیٹھا اللہ کے آگے روتا رہا یہاں تک کہ میرے زانو آنسوئوں سے تربتر ہوگئے۔ پھر مجھے سکون ملا تو میں واپس آگیا۔
سچ ہے مظلوم کی دعا اور مالک کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔ پھر ایک عجیب واقعہ رونما ہوا کہ انہوں نے کسی شادی میں شرکت کرنے جانا تھا تو انہوں نے نئی ونڈو سکرین منگوائی اور اسے جیسے ہی لگایا وہ دفعتاً ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگئی۔ انہوں نے مکینکوں کو گالیاں دیں کہ ونڈ سکرین توڑ دی ہے انہوں نے ایک اور ونڈسکرین منگوائی لگانے کے فوراً بعد وہ بھی ٹوٹ گئی یہاں تک کہ پانچ ونڈسکرینیں ٹوٹ گئیں تو وہ میرے پاس آئے مجھ سے معافی مانگی۔ کہنے لگے ہمیں معاف کردو ہم نے آپ کے ساتھ زیادتی کی تھی اب آپ ایک مرتبہ اپنا ہاتھ اس گاڑی پر لگادو تو ہمارا کام ہوجائے گا۔ میں نے ہاتھ لگا دیا اب کی مرتبہ انہوں نے جو ونڈو سکرین لگائی تو وہ نہیں ٹوٹی وہ تو میرے مرید ہی ہوگئے اب وہ میری بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اور اپنے کاموں کیلئے دعا کا کہتے رہتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 481
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں