کئی لوگ اپنے تجربات کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ جی چاہتا ہے کہ یہ عبقری کے ذریعے لاکھوں قارئین تک پہنچائوں اور واقعی ہی پہنچا کر خوشی ہوتی ہے میری طبیعت کاایک حصہ ہے کہ جتنا مجھے مخلوق تک فیض پہنچا کر دل خوش ہوتا اتنا زیادہ چھپا کر نہیں۔
ایک صاحب بتانے لگے کہ میں بہت زیادہ پرانا بواسیر کا مریض تھا، ہر علاج کروا چکا لیکن بواسیر سے کبھی فائدہ نہیں ہوا، کسی نے مجھے بتایا کہ جب بھی کوئی نماز پڑھوں فرض ہوں سنتیں ہوں، پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری رکعت میں سورة النصر پڑھو۔ کہنے لگے میں نے مسلسل یہ عمل کرنا شروع کردیا، اور کرتا رہا اور عمل کی برکت سے اللہ جل شانہ نے میرے ساتھ یہ کیفیت کی کہ بواسیر بالکل ختم ہوگئی، حتیٰ کہ میں نے یہ عمل خود بے شمار لوگوں کو بتایا اور جس نے بھی کیا اس کی بواسیر بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔
ایک صاحب اور بتانے لگے کہ ہمارے ہاں قریب مسجد میں ایک قاری صاحب شوگر کا دم کرتے ہیں، وہ کسی کو اپنا دم نہیں بتاتے تھے لوگ دور دور سے آکر ان سے دم کرواتے تھے جب وہ نہ ہوتے تو ان کا بیٹا دم کرتا تھا اور مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا تھا۔ ایک دفعہ ان کے بیٹے سے میں نے پوچھا تو کہنے لگا کہ میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا چونکہ آپ میری خدمت کرتے ہیں اس لیے آپ کو بتا رہا ہوں۔ میں صرف سورة القدر اور سورة الکوثر تین تین بار پڑھ کر دم کردیتا ہوں اور جس کو بھی پانی دم کرکے دیتا ہوں اس کو شوگر میں بہت فائدہ ہوتا ہوں۔ قارئین! شوگر کے بے شمار مریضوں نے جب یہ خود دم کرکے پیا ان کو اتنا فائدہ ہوا جو شاید بیرون ملک کی مایہ ناز شوگر کی دوا سے بھی نہ ہوا اور جتنا ان کی دم کرنے کی مدت بڑھتی گئی اتنا نفع اور فائدہ بڑھتا گیا۔ اس دم کی انہوں نے مجھے اجازت دی اور آج میں سب قارئین کو اجازت دیتا ہوں۔
شوگر کے مریض خود بھی دم کریں یا کسی کو پانی پر دم کرکے دے سکتے ہیں۔ بہت بہترین نسخہ ہے، اس عمل سے ہمیشہ کیلئے شوگر کی دوائیں بند ہوجاتی ہیں اور مریض ہمیشہ کیلئے تندرست ہوجاتا ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور اللہ پاک کی اس نعمت سے فائدہ اٹھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 465
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں