پراسٹیٹ گلینڈ کینسر موروثی بھی ہو سکتا ہے: ماہرین طب
ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ پراسٹیٹ گلینڈ کینسر کا مرض جس خاندان میں ہو اس خاندان کے دیگر مردوں کو بھی اس مرض کے لاحق ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، لہٰذا قبل از وقت ٹیسٹ کرا لینا چاہئے تاکہ بے خبری میں اس مرض کے شکنجے میں آنے سے بچا جا سکے۔ اگر باپ کو ہے تو بیٹوں کو اور مرض کے بھائیوں کو ضرور ٹیسٹ کرانے چاہئیں۔ فیملی پراسٹیٹ کینسر پر کی جانے والی یہ تحقیق کیرے پیمانا کی انسٹی ٹیوٹ میں مکمل کی گئی جس میں 26 ہزار 561 مریضوں کا تجزیہ کیا گیا اور ان کے 5 ہزار 623 قریبی رشتے داروں میں بھی یہ مرض پایا گیا۔ عزیز و اقارب میں اس مرض کی قبل از وقت تشخیص سے ان کے علاج میں گرانقدر سہولت پیدا ہو گئی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ 65 سال کی عمر یا اس کے بعد اس سرطان کے ظاہر ہونے کے امکانات 3 گنا بڑھ جاتے ہیں۔ 65 سے 74 سال کی عمر میں یہ مرض 1.8 فیصد تک نظر آتا ہے۔
اسلام کی حقانیت کا اعتراف
ماہر جنسیات ڈاکٹر جون ایلسین نے تخلیق انسانی کے متعلق قرآنی آیات سن کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شاہ فہد سنٹر کے فزیشن ڈاکٹر محمدعلی بصر نے بتایا کہ ڈاکٹر کیتھ مور نے جب قرآن حکیم کی وہ آیات سنیں جن میں تخلیق انسانی کا ذکر ہے تو انہوں نے پوچھا یہ کس کی تصنیف ہے جب انہیں بتایا گیا کہ یہ چودہ سو سال قبل نازل ہونے والی قرآنی آیات ہیں تو انہوں نے ان کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ الہامی آیات ہی ہوسکتی ہیں کیونکہ چودہ سو سال قبل کوئی انسان یہ معلوم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔
بیماری دل کے ابتدائی اشارے
پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 213
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں