Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

منہ کا السر

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

منہ کا السر بچپن میں شاذ ہی ہوتا ہے لیکن بڑ ے ہونے کے بعد اس سے بہت واسطہ ہے۔ منہ کے السر کی ابتدا میں سنسناہٹ اور جلن محسوس ہوتی ہے۔ پھر منہ میں سرخ گلٹی بن جاتی ہے جو السر یازخم کی شکل کی اختیار کرلیتی ہے۔السر کا علاج نہ کیا جائے تو عموماً یہ چند روز بعد بہترہوجاتے ہیں اور تین ہفتے میں غائب ہوجاتے ہیں لیکن اکثر یہ دوبارہ پیدا ہوجاتے ہیں۔ کافی بڑی تعداد میں لوگوں کویہ شکایت بھی ہوتی ہے کہ ہونٹوں کے آس پاس پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ اس شکایت کو تبخال کہتے ہیں تبخال کے وائرس کی وجہ سے اکثر منہ کے اندر بہت سے تکلیف دہ زخم بن جاتے ہیں۔ خصوصاً جب اس وائرس کا جس پر حملہ پہلی بار ہوتا ہے۔ یہ تعدیہ عموماً خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے اور ہمیشہ کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس کا زور تو معالج سے مشورہ کرہی لینا چاہیے۔ تبخال کا السر ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے۔ اگر منہ کا السر تین ہفتے سے بھی زیادہ رہے یا سال میں تین چار بار سے بھی زیادہ لوٹ کر آئیں یا ان کا تعلق بخار‘ اسہال درد سر جلد ی پٹھوں یا بیماری کے عام احساس جیسی علامات سے ہو تو معالج سے مشورہ کریں کیونکہ کبھی کبھار یہ السر شدید نوعیت کی خرابی کی نشان دہی کرتے ہیں جن میں منہ کا سرطان اور ایڈز بھی شامل ہیں۔ مروجہ دوائوں کے علاوہ کچھ گھریلو طریقے بھی منہ کے السر کے علاج کیلئے تجویز کیے جاتے ہیں۔ ایک علاج یہ ہے کہ کیتلی میں دس ٹی بیگ ڈال کر ان پر کھولتا ہوا پانی ڈالیے اور آدھے گھنٹے تک دم دیجئے۔ پھر اس میں سے آدھی پیالی نکال کر منہ میں ڈالیے اور پانچ منٹ تک گھماتے رہیے۔ پھر تھوک دیجئے یہ عمل دن میں چار بار کیجئے۔ اگر السر دیر تک رہے جس کی وجہ سے کوئی طبی خرابی ہو تو چائے دانی میں ایک چمچہ پسی ہوئی ادرک اور تین چمچے دار چینی ڈال کر کھولتا ہوا پانی ڈالیے اور بیس منٹ تک دم دیجئے۔ دم کے دوران اس میں ایک چھوٹی کٹی ہوئی مولی اس میں ملائیے۔ پھر اسے چھان کر دو دو گھنٹے کے وقفے سے ایک پیالی پیجئے۔(اقتباس عبقری فائل 1) ٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 212 reviews.