Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کوئی غیبی مدد سمجھ کرخط لکھ رہی ہوں

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

اس ماہ کا دکھی خط ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کاانتخاب نام اورجگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ رازداری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کراناچاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہوگا۔ وضاحت ضرور لکھیں حکیم صاحب میری کہانی کچھ یوں ہے کہ میری والدہ جس کے ساتھ بھی نیکی کرتی ہے وہ ہی آگے سے برائی کرتا ہے۔ میری والدہ صوم صلوٰة کی پابند ہے بچپن سے بچوں کو ٹیویشن پڑھاتی آرہی ہیں۔ شادی کے شروع کے حالات اچھے تھے پھر حالات خراب ہوتے گئے۔ سسرال والوں اور میرے ابو نے لڑائی شروع کردی۔ لڑائی اتنی شدید ہوتی کہ ابوامی کو مارتے پیٹتے۔ میری امی نے اپنی بھاوج کے انتقال کے بعد ان کے بچوں کی پرورش کی جب ہمارے ماموں نے دوسری شادی کی تو میری امی اپنے گھر آگئی لیکن ہماری دوسری ممانی نے بھائی بہن کو دور کرنے کیلئے کالا علم شروع کردیاکیونکہ ہمارے نانا نے بچپن میں ہمارے رشتے ہمارے ماموں کے لڑکوں کے ساتھ کردئیے تھے۔ لیکن ہماری ممانی اس چیز پر ناخوش تھیں۔ اس لیے اس نے یہ رشتے ختم کرنے کیلئے کالاعلم شروع کردیا جس سے میں سخت بیمار ہوگئی میرے گھر والوں نے میرا بہت علاج کروایا لیکن میں ٹھیک نہ ہوئی۔ پھر میری امی نے روحانی علاج کروایا میں کچھ بہتر ہوئی۔ میری ممانی نے سب کے سامنے کہا کہ میں نے ف اور اس کی ماں پر کالاجادو کروایا ہے اور کرواتی رہوں گی اور سب گھر والوں سے انتقام لوں گی۔ انہوں نے اتنا ظلم کیا کہ ہمارے گھر کے حالات شدید خراب ہوگئے۔ میری بیماری کے علاوہ ہمارے گھر میں رزق نہ ہونے کے برابر ہوگیا۔ اس کے علاوہ ہمارے رشتے دار بھی ہمیں چھوڑ کر الگ ہوگئے۔ اس کو کوئی برا نہ کہتا سب میری امی سے کہتے اور نیکی کرو نیکی کا یہی صلہ ملتا ہے۔ ان مشکل حالات میں امی نے میری شادی کی۔ میری شادی کے 5 ماہ بعد سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا۔ میں اپنے میاں کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہوں جبکہ میری بیماری ابھی بھی ختم نہیں ہوئی‘ میرے سر میں شدید درد ہوتا ہے‘ بے ہوش ہوجاتی ہوں‘ قے کی تکلیف‘ بہت علاج کروائے ڈاکٹری بھی‘ روحانی بھی آج سترہ سال ہوگئے کہ مجھے معدے کی شدید تکلیف ہے‘ کھانے کے بعد کھانا منہ کی طرف پلٹ کر آتا ہے۔ اتنی تکلیف کے ساتھ کہ جان نکل جاتی ہے۔ گھر سے باہر کا یا کسی کے گھر کھانا کھائوں تو کوئی تکلیف نہیں۔ ماں کے سامنے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ وہ بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ شادی سے پہلے مجھے دورے پڑتے تھے لیکن شادی کے بعد وہ خودبخود ٹھیک ہوگئے لیکن کھانا کھانے کے دوران جو تکلیف ہوتی تھی وہ ابھی تک ہے۔ شادی کے ایک سال بعد میری بچی پیدا ہوئی۔ بیٹی پیدا ہونے سے پہلے میں نے ڈاکٹر سے چیک کروایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ تمہیںمعمولی گیس ہے لیکن بچی کی پیدائش کے وقت ایسی شدید تکلیف ہوئی کہ ڈاکٹر حیران پریشان ہوگئے کہ کیا ماجرا ہے پھر بڑ آپریشن کرنا پڑا۔ حکیم صاحب! یہاں پر میری ماں اور میری تکلیفوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا۔ میرے بعد دوسری بہن کی شادی دوسرے خاندان میں ہوئی۔ میری والدہ نے یہ سوچ کر ہامی بھرلی کہ اپنا خاندان تو دیکھ لیا تو دوسری بیٹی کا رشتہ کسی باہر دوسرے خاندان میں ہوجائے۔شادی کے دو روز بعد ہی میری بہن کے ساتھ وہی تکلیفیں شروع ہوگئیں۔بہن کی شادی کے بعد اب تک میں اس سے مل نہیں سکی۔ حالانکہ کے شادی سے پہلے میں اتنی خوش تھیں کہ شادی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھی اور بہت پر امید تھی کہ وہ لوگ اچھے ہونگے۔ اب میری ممانی کہتی ہے کہ تمہیں اور تمہاری بہن کو علیحدہ کرواکے چھوڑونگی۔ اب ہمارے گھر کے حالات اللہ تعالیٰ کے کلام سے کچھ بہتر ہوئے ہیں لیکن میری امی کی پریشانی ختم نہیں ہوئی۔ بچوں کو قرآن پڑھایا بچوں کے والدین عزت تک نہیں کرتے۔ بچے پاس سے گزرجاتے ہیں سلام تک نہیں کرتے۔ اپنے پرائے دور ہیں‘ کہیں بھی عزت نہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میری ماں بہت بڑی مجرم ہو‘ کوئی گنہگار یا کوئی بدکار عورت ہو۔ میں نے عبقری رسالہ دیکھا اور پڑھ کر اللہ کی طرف سے کوئی غیبی مدد سمجھ کر خط لکھ رہی ہوں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے میری امی کی مدد کریں تاکہ زندگی میں وہ بھی سکھ کا سانس لے سکے اور کچھ خوشی حاصل کرسکے۔ میری امی نے میرے بھائی کی منگنی کی لیکن ان لوگوں نے منگنی توڑ دی کہ کہیں میری ممانی ان پر بھی کالا جادو نہ کروادے اور وہ ان سے ناراض نہ ہوجائے۔کیا وہ عورت ہم پر یوں ہی ظلم کرتی رہے گی؟ کیا ہمیں کبھی کوئی خوشی نہ ملے گی‘ کیا کبھی بھی میں سکون سے کھانا نہ کھاسکوں گی؟؟؟خدا کے لیے ہماری مدد کریں کوئی ایسی کلام عظیم بتادیں کہ ہمارے حالات بدل جائیں۔آپ کو بتاتی چلوں کہ میں نے اور امی نے بہت زیادہ کلام پاک پڑھا ہے امید ہے کہ ایک دکھی بیٹی‘ بہن سمجھ کر ہماری ضرور مدد کریں گے اور روحانی محفل میں بھی دعا کریں گے۔ (قارئین الجھی زندگی کا سلگتا خط آپ نے پڑھا ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جوا ب دیں کہ اس دکھ کا مدا و ا کیا ہے ؟) ٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 211 reviews.