محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ناچیز آپ کا رسالہ عبقری 2008ءسے پڑھ رہی ہوں یہ مجھے میری ایک رشتہ دار سے ملا اور اب تک میں نے یہ رسالہ کئی گھرانوں کو لگوایا جوآگے پڑھنے والوں کو لگواتے ہیں۔ یہ رسالہ بہت خوب ہے میرے پاس تعریف کے لفظ کم ہیں۔ حکیم صاحب! جب تک رسالہ نہیں مل جاتا ہر ماہ انتظار رہتا ہے۔ 2008ءسے اب تک سب رسالہ پڑھے اور فائدے بھی بہت زیادہ اٹھائے۔ حکیم صاحب! اس کی قیمت بھی بہت مناسب ہے۔ ہر صفحہ کئی بار پڑھتی ہوں اس میں ہر دکھ کی دوا موجود ہے۔ حکیم صاحب! اس رسالہ سے میں نے ایک وظیفہ آیت کریمہ کا سوا لاکھ اپنے بیٹے کیلئے جو کہ قرض لے کر برطانیہ گیا ہوا تھا پڑھا۔ ویزا ختم ہونے میں ہفتہ رہ گیا تھا اور جاب نہیں ملی تھی۔ پریشانی حد کو بڑھی۔ آیت کریمہ کی برکت سے میرے بیٹے کو اچھی جاب مل گئی۔ تنخواہ بھی اچھی ہے۔ یہی وظیفہ اپنی بھتیجی کو پڑھنے کیلئے دیا۔ وہ بھی پڑھ رہی ہے ماسٹرز کیلئے۔ اس کا بھی یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے لیٹر آگیا۔ حکیم صاحب! رسالے موجود نسخے میں خود بھی استعمال کرتی ہوں اور لوگوں کو بھی بتاتی ہوں سب کو ہی بہت فائدہ ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں