انسان کے تین دوست
علم‘ دولت اور عزت تینوں دوست تھے۔ ایک مرتبہ ان کے بچھڑنے کا وقت آگیا۔ علم نے کہا مجھے درسگاہوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔ دولت کہنے لگی مجھے امراءاور بادشاہوں کے محلات میں تلاش کیاجاسکتا ہے۔ عزت خاموش رہی۔ علم اور دولت نے عزت سے اس کی خاموشی کی وجہ پوچھی تو عزت ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہنے لگی کہ جب میں کسی سے بچھڑ جاتی ہوں تو دوبارہ نہیںملتی۔
دل چار قسم کے ہوتے ہیں
مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دل چار قسم کے ہیں۔
ایک تو صاف دل جو روشن چراغ کی طرح چمک رہا ہو۔
دوسرے وہ دل جو غلاف آلود ہیں۔
تیسرا وہ دل جو الٹے ہیں۔
چوتھا وہ دل جو مخلوط ہیں۔
پہلا دل تو مومن کا ہے جو پوری طرح نورانی ہے۔ دوسرا دل کافر کا دل ہے جس پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ تیسرا دل منافق ہے جو جانتا ہے اور انکار کرتا ہے۔ چوتھا دل اس منافق کا ہے جس میں ایمان اور نفاق دونوں جمع ہیں۔
ایمان کی مثال اس سبزے کی طرح ہے جو پاکیزہ پانی سے بڑھ رہا ہو اور نفاق کی مثال پھوڑے کی طرح ہے جس میں پیپ اور خون بڑھتا ہی جاتا ہے اب جو مادہ بڑھ جائے وہ دوسرے پر غالب آجاتا ہے۔ (تفسیرا بن کثیر)
آسان حساب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے بعض نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے سنا:۔ اَللّٰھُمَّ حَاسِبنِی حِسَاباً یَّسِیراً ”اے اللہ! میرا حساب آسان فرما!“
میں نے عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم آسان حساب کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آسان حساب یہ ہے کہ بندہ کے اعمال نامہ پر نظر ڈالی جائے اور اس سے درگزر کردیا جائے۔ (یعنی کوئی پوچھ گچھ اور جرح نہ کی جائے) بات یہ ہے کہ جس کے حساب میں اس دن جرح کی جائیگی اے عائشہ! رضی اللہ عنہا (اس کی خیر نہیں) وہ ہلاک ہوجائیگا۔ (مسند احمد)
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 194
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں