محترم حکیم صاحب! السلام علیکم اللہ کریم کا میں شکرگزار ہوں جس نے اتنی ساری نعمتیں عطا کیں اور مجھے توفیق دی نماز پڑھنے کی‘ ذکر واذکار کی اب میں فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات بھی ادا کرنے لگ گیا ہوں۔ یہ سب میرے رب کی خصوصی نعمت جو کہ آپ کے ساتھ اصلاحی تعلق کی بدولت ہے۔ آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق صبح و شام 3,3 تسبیحات پڑھ رہا ہوں اور قرآن پاک کی تلاوت بھی کررہا ہوں۔ اللہ تاحیات مجھے اس کا پابند رکھے ۔ محترم حکیم صاحب! میں نے آپ کی روحانی کلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ اس میں آپ نے مسواک کے فائدے بتائے تھے۔ میں نے بھی گھر آکر اپنی جیب میں مسواک سجالی جس سے مجھے حیرت انگیز فائدے ہوئے۔ میرے رزق میں برکت ہوئی‘ میری کافی بیماریاں خاص کر پیٹ کی اس مسواک کی برکت سے اللہ نے صحیح کردیں۔
حکیم صاحب اب آپ کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں جادوکا کوئی بھی وار ہم پر نہیں چلتا اور کوئی کچھ بھی ہمارے خلاف کرے مجھے وہ خود بخود صاف نظر آجاتا ہے۔میں گزشتہ 15 ماہ سے بیروزگار اور تنگدستی کی وجہ سے بہت پریشان تھا ہم بہن بھائیوں کے رشتے بھی نہیں ہورہے تھے جو کوئی دیکھنے آتا پسند کرنے کے بعد کچھ دن بعد انکار کردیتا۔ لیکن اب ہماری پریشانیاں کم ہورہی ہیں۔میرے دل میں آخرت بہتر کرنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 182
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں