تبادلہ کرانے کا عمل
اگر کوئی شخص کسی دوسری جگہ تبادلہ ہوکر چلا گیا ہے اور واپس اپنی پرانی جگہ آنا چاہتا ہے یا کوئی ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں تبادلہ کرانا چاہتا ہے لیکن رکاوٹ ہورہی ہے تو اس کیلئے عشاءکی نماز کے بعد باضو اکتالیس مرتبہ آیة الکرسی پڑھا کرے۔ یہ عمل چالیس دن کرے اور عمل کے بعد دعا کرے۔ اگر درمیان میں ناغہ ہوجائے تو دوسرے دن دوگنا پڑھ لے یعنی بیاسی بار پڑھ لے۔ ناغہ نہ کرے تو بہتر ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حسب پسند تبادلہ ہوجائے گا۔
پیشاب رک رک کر آنا
بعض مرتبہ غدود کے ورم کی وجہ سے یا پتھری کے سبب پیشاب رک رک کر قطرہ قطرہ آتا ہے۔ اس کے جاری کرنے کیلئے صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب گیارہ بار یہ کلمات باوضو پڑھ کر اپنے پیٹ پر پھونک مارے۔ یہ عمل بیماری ختم ہونے تک جاری رکھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد صحت حاصل ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ اَلمَلِکِ القُدُّوسِ اَلرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔
بچھو کے کاٹے کا علاج
اگر کسی کو بچھو کاٹ لے اور وہ تڑپ رہا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات پڑھ کر جھاڑ دے۔ جھاڑنے کا طریقہ یہ ہے کہ یا تو ہاتھ کے اشارے سے یا کسی درخت کی ٹہنی سے جس میں پتے ہوں مریض کے بدن کے اوپر سے نیچے کی طرف اشارہ کرتا جائے اور یہ کلمات پڑھتا جائے۔ مریض کے جسم سے درد جہاں پر اترے مریض اس جگہ کوپکڑ لے۔ اسی طرح زہر کا اثر ختم ہوجائے گا اور انشاءاللہ تعالیٰ مریض صحیح ہوجائےگا۔
وہ کلمات یہ ہیں:۔ شَجََّة قَرنِیَّة مِلحَةُ بَحرٍقَطَا۔
درد کے خاتمہ کیلئے
جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو اس جگہ ہاتھ رکھ کر تین بار باوضو یہ آیات پڑھ کر دم کرے۔ اسی طرح تین مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے انشاءاللہ تعالیٰ درد موقوف ہوگا۔
وہ آیات یہ ہیں:۔
وَبِالحَقِّ اَنزَلنٰہُ وَبِالحَقِّ نَزَلَ ط وَمَااَرسَلنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیرًا o (بنی اسرائیل‘ 105)
بڑھاپے میں کم سنائی دینا
اگر کسی آدمی کی سننے کی طاقت کم ہوگئی ہو اور اسے کم سنائی دیتا ہو تو عشاءکی نماز کے بعد اکتالیس بار مندرجہ ذیل آیت باوضو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تین مرتبہ ہاتھ اپنے چہرے پر اور کانوں پر پھیرلے۔ اکتالیس روز بلاناغہ عمل کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ کان کی قوت سماعت بحال ہوجائے گی۔
وہ آیت یہ ہے:۔ فَقَضٰھُنَّ سَبعَ سَمٰواتٍ فِی یَومَینِ وَاَوحٰی فِی کُلِّ سَمَآئٍ اَمرَھَا ط (حٰم سجدہ‘ 12)
بغل میں گلٹیاں
اگر کسی کی بغل میں گلٹیاں (پھوڑے) نکلتی ہوں اور ایک ختم ہوئی اور دوسری نکل آئی‘ دوسری ختم ہوئی اور تیسری نکل آئی اسی طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے تو اس کے خاتمہ کیلئے ان کلمات کو بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے اور شام کو سورج غروب ہونے کے بعد ایک سو بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔ اس عمل کے اول اور آخر میں درود شریف پڑھنا ضروری ہے۔ جب تک پوری طرح مرض ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ الٓرٰ تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ o اَلرَّحِیمُ۔ اَلرَّحِیمُ۔اَلرَّحِیمُ۔
پیچش کا خاتمہ
اگر کسی آدمی کی آنتوں میں خراش پیدا ہوجائے تو اسے سادہ یا خونی پیچش ہوجاتی ہے اور اکثر یہ مرض کافی عرصہ چلتا ہے جس سے مریض کمزور اور نڈھال ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے باوضو تین بار مندرجہ ذیل کلمات کو بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے پڑھ کر ایک گلاس پانی پردم کرکے نہار منہ پی لے۔ یہ عمل اکتالیس دن کریں اور ناشتہ ایک گھنٹہ بعد کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس مرض سے جلد نجات مل جائے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَی ئٍ عَلِیمًا o
جسم کے کسی حصے کا اکڑ جانا یا جھٹکے لگنا
اگر کسی شخص کے جسم کا کوئی حصہ اکڑ جائے یا پٹھہ اکڑ کر کام نہ کرنے کے قابل بن جائے یا مریض کو کسی طرح کے جھٹکے لگتے ہوں تو ایسی صورت میں مندرجہ ذیل کلمات عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو بغیر پھول والی پلیٹوں پر لکھ لیں اور صبح بعد نماز فجر ایک پلیٹ دھو کر مریض کو پلائیں اور اسی طرح بعد نماز عشاءایک پلیٹ دھو کر مریض کو پلائیں۔ یہ عمل گیارہ دن تک کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس عرصہ میںمریض صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ یَاحَیُّ قَبلَ کُلِّ شَی ئٍ یَاحَیُّ بَعدَ کُلِّ شَی ئٍ یَاحَیُّ قَبلَ کُلِّ شَی ئٍ یَاحَیُّ بَعدَ کُلِّ شَی ئٍ
جریان کے مرض کا علاج
اگر کسی کو جریان کا مرض ہو اور اس کی وجہ سے اس کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہوں تو ایسی حالت میں مندرجہ ذیل کلمات باوضو پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کریں اور نہار منہ بعد نماز فجر مریض کو وہ پانی پلادیا کریں۔ چند دن کے علاج سے مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ یَاشَافِی۔ یَاشَافِی۔ یَاشَافِی۔ یَاکَافِی۔ یَاکَافِی ۔یَاکَافِی۔ یَاوَدُودُ۔ یَاوَدُودُ۔ یَاوَدُودُ۔ یَارَحِیمُ۔ یَارَحِیمُ۔ یَارَحِیمُ۔
٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 173
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں