روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں ہوتیہر فرد اپنے مقام پر رہتے ہوئے کرے
اس ماہ کی روحانی محفل13 مئی بروزجمعہ11 سے12بجکر 21 منٹ تک‘22 مئی بروز اتوار3بجکر36منٹ سے لیکر4بجکر50منٹ تک‘26 مئی بروز جمعرات مغرب سے عشاءتک سورہ کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بیٹی کی شادی کیلئے مناسب رشتے کی تلاش تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ نیک شریف لوگ ملیں۔ میں نے باقاعدگی سے روحانی محفل کا اہتمام کرنا شروع کردیا۔ ابھی روحانی محفل کرتے ہوئے مجھے دو ماہ ہی گزرے تھے کہ بہت ہی مناسب رشتہ طے ہوگیا۔ لڑکے کے ماں باپ بہت ہی نیک شریف نمازی یہاںتک کہ لڑکا بھی پانچ وقت کا نمازی ہے اور میرے اپنے ہی رشتہ داروں میں سے ہیں جو کہ ہمارے تصورمیں بھی نہیں تھا جس جگہ رشتہ ہوا۔ آندھی اور طوفان کی طرح ایک ہی مہینے بعدشادی بھی ہوگئی۔ (بیگم زرینہ‘ اسلام آباد)
٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 172
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں