حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رواداری
حضرت عمر کے زمانہ میں غیرمسلموں کے ساتھ جتنے معاہدے ہوئے تھے سب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں برقرار رہے اور جو نئے علاقے فتح ہوتے گئے وہاں بھی وہی روادارانہ اسپرٹ باقی رہی جس کی تعلیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ تو اپنے ہر چھوٹے بڑے عمل میں اپنے محبوب آقا کی اتباع کرتے رہے‘ ان کا عہد بعض اسباب کی بنا پرآشوب رہا پھر بھی اسلام کے لشکریوں کی جانبازی سے طرابلس‘ الجزائر‘ قبرص‘ طبرستان‘ آرمینیہ وغیرہ کے علاقے فتح ہوئے‘ ان کے زمانہ میں بغاوتیں بھی بہت ہوتی رہیں ان کی طبیعت میں نرمی اور مروت بہت تھی مگر ان بغاوتوں کو عدم تشدد اور تلطف کی حکمت عملی سے فرو کرتے رہے‘ مفتوحہ ممالک کی خوشحالی اور بدحالی سے باخبر رہنے کیلئے جلیل القدر صحابیوں کے وفود وہاں بھیجا کرتے۔ جمعہ کے دن منبر پر پہنچ کر اطراف ملک کی خبریں پوچھتے اور عام اعلان کررکھا تھاکہ جس کسی کو کسی والی سے شکایت ہو وہ حج کے موقع پر آکر بیان کرے۔ اس موقع پر تمام عمال کو بھی لازمی طور پر طلب کرلیتے تاکہ شکایتوں کی تحقیقات آسانی سے ہوسکے۔
ان کے زمانہ میں نجران کے عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں نے کچھ زیاتیاں کیں تو انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اس کی شکایت کی اس وقت وہاں کے حاکم ولید بن عتبہ رضی اللہ عنہ تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھ بھیجا کہ عراق میں نجران کے جو باشندے ہیں ان کے اسقف‘ عاقب اور سردار نے میرے پاس آکر شکایت کی ہے اور مجھے وہ شرط دکھائی ہے جو حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ طے کی تھی مجھے معلوم ہوا کہ مسلمانوں سے ان لوگوں کو کیا نقصانات پہنچے ہیں۔ میں نے ان کے جزیہ میں سے تیس جوڑوں کی تخفیف کردی۔ انہیں میں نے اللہ جل شانہ کی راہ میں بخش دیا ہے اور میں نے ان کو وہ ساری زمین دیدی جو عمررضی اللہ عنہ نے ان کیساتھ طے کی تھی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 168
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں