Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرآن پاک کے ساتھ ہمارا تعلق (حافظ محمدطیب‘ منڈی جہانیاں)

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

اس کائنات میں رہتے ہوئے جس طرح ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ ایک تعلق ہے ایک ناطہ ہے بالکل اسی طرح قرآن پاک کے ساتھ ہم سب مسلمانوں کا گہرا تعلق ہے اسی تعلق کی بنا پر ہم سب مسلمانوں پر درج ذیل فرائض عائد ہوتے ہیں۔ ایمان لانا ایمان لانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ اس کلام پاک میں بیان ہونیوالے احکامات خداوندی کو تسلیم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو یا ریاکاری شامل حال نہیں ہونی چاہیے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ زبان کے ساتھ ساتھ دل بھی اس بات کی ٹھوس گواہی دے کہ ہاں یہ واقعی اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کلام حق ہے اس میں کسی قسم کی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ تلاوت قرآن پاک اگر ایک شخص روزانہ اخبار پڑھتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ شخص فلاں اخبار کا قاری ہے۔ فلاں رسالہ کا قاری ہے لیکن جب لفظ ”تلاوت“ آگیا تو بات ذہن میں فوراً آجاتی ہے کہ تلاوت سے مراد”قرآن پاک“ کی تلاوت ہے۔ اس لیے لفظ تلاوت قرآن مجید کیلئے خاص ہے کیونکہ اس کے معنی ہیں کسی چیز کو بار بار پڑھنا کے ہیں۔ قرآن پاک کو سمجھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے۔“ قرآن مجید ایک ایسا نسخہ کیمیا ہے جو اپنے اندر ہمارے تمام مسائل کا حل سموئے ہوئے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن مجید کے ایک ایک حرف‘ ایک ایک لفظ کو سوچ سمجھ کر پڑھیں تو پھر ہماری تمام پریشانیاں یقینا حل ہوجائینگی۔ قرآنی تعلیمات کو عام کرنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے ایک آیت بھی سنو تو وہ بھی آگے پہنچا دو“ خطبہ حجة الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے پوچھا ”اے میرے صحابہ! کیا میں نے تم تک اسلام کی تمام تعلیمات پہنچا دیں؟ اس پر تمام صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ نے یک زبان ہوکر فرمایا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف پہنچادیں بلکہ پہنچانے کا حق ادا فرمادیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے میرے صحابہ جو لوگ یہاں موجود نہیں ہیں ان لوگوں تک ان تعلیمات کا پہنچانا تمہارے ذمہ ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت والی انگلی مبارک آسمان کی طرف اٹھائی اور فرمایا اے اللہ گواہ رہنا‘ اے اللہ گواہ رہنا اے اللہ گواہ رہنا میں نے اپنا حق ادا کردیا۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 167 reviews.