Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

نومبر کے جوابات 1۔بھائی میرے خیال میں یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک قدرتی عمل ہے انسان نیند کی حالت میں فطرتاً پہلو بدلتا رہتا ہے۔ آپ ایسا کیا کریں کہ باوضو ہوکر سنت کے مطابق دائیں کروٹ لیٹا کریں۔ رات کو کھانا سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے کھائیںاور سونے سے پہلے مسنون اذکار بھی کرلیا کریں۔اس سے ایک تو آپ کو بہت پرسکون نیند آئے گی اور دوسرا مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ (طارق احمد‘ لاہور) 2۔ نیلم بہن! آپ کے لیے ایک مجرب نسخہ پیش کررہا ہوں۔ چونکہ آج کل جامن کا موسم نہیں ہے لہٰذا آپ پنسار کی دکان سے جامن کی گٹھلیاںلے لیں پھران گٹھلیوں کو پیس کر شہد میں ملا لیں اور چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اس سے آواز کا بھاری پن دور ہوجاتا ہے کچھ عرصہ استعمال لازمی کریں۔ آواز کا پھٹنا بھی بندہوجائے گا۔ (ڈاکٹر ظفرحمید‘ اٹک) ٭ آپ رات سونے سے پہلے بادام روغن نیم گرم کرکے دو، دو قطرے دونوں کانوں میں ڈالیں۔ امید ہے آپ کو بہت زیادہ افاقہ ہوگا۔اگر آپ کی بیماری زیادہ ہے اور آپ کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے تو پھر اس کیساتھ عبقری کے دفترسے شفائے حیرت لے کر استعمال کریں۔(علی،لاہور) 3۔ثمینہ بہن آپ انار کے تازہ پھول 5 تولہ پر بسم اللہ شریف‘ درود ابراہیمی‘ اللہ شافی ایک ، ایک بار‘ یاسلام 7 بار اور سورہ فاتحہ اور آیت الکرسی (وھوالعلی العظیم)تک ایک، ایک بار دم کرکے پائو بھر پانی میں رگڑ کر ذرا سا میٹھا ملا کر پئیں۔ صرف 2 بار پینا کافی ہوگا۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کے صدقے نہ صرف آئندہ حمل قائم ہوگا بلکہ اللہ پاک صالح اولا د سے بھی نوازیں گے۔ یعنی آپ کی گود میں بھی کوئی پیارا سا بچہ بفضلہ خدا کھیلے گا۔مہربانی فرما کر بعداز عمل عبقری کی معرفت اپنے حالات سے مطلع ضرور کیجئے گا۔ (غلام اکبر‘کراچی) ٭بہن آپ عبقری کے دفتر سے بے اولادی کورس منگوا کر کچھ عرصہ پابندی سے استعمال کریں۔(کرن،راولپنڈی) دسمبر کے سوالات 1۔ میں ایک بینک میں ملازمت کرتا ہوں ۔ پچھلے ایک ماہ سے میرے کانوں میں عجیب قسم کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ کوئی مجھے گالیاں نکالتا میرا نام لیکر کوئی مجھے آفس جانے سے روکتا ہے۔ مجھے سخت پریشانی ہے۔ سارا دن آفس میں ان آوازوں کے متعلق سوچتا رہتا ہوں۔ مہربانی فرما کر کچھ حل بتائیں۔ (انور سلطان‘ ڈسکہ) 2۔ میری عمر 17 سال ہے دور کی نظر دن بدن کمزور ہورہی ہے۔ کالج میں بورڈ پر لکھا ہوا پڑھنا بہت دشوار ہوتا ہے۔ زیادہ دیر تک کتاب پڑھوں تو آنکھیں درد کرتی ہیں۔ کوئی آسان حل فرمائیں۔ (کنور عزیز‘ اسلام آباد) 3۔ میری عمر ابھی صرف 25 سال ہے اور میرے بال گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ تقریباً آدھے سر سے کافی بال اتر گئے ہیں۔ سب لڑکے مذاق اڑاتے ہیں کوئی دوا بتائیں یہ بال گرنا بند ہوجائیں۔ (راشد لطیف‘ فیروزوالہ) 4۔میری عمر 50 سال ہے میں چاہتا ہوں کہ لمبی عمر تک صحت مند رہوں کوئی بیماری وغیرہ نہ آئے اب بھی میں کبھی بیمار نہیں رہتا۔ کوئی ایسی ترغیب بتائیں کہ میرا مقصد پور اہوجائے۔ (جہانداد خان‘ بنوں)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 911 reviews.